ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو 10 وکٹ سے دی مات ، پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچی

IPL 2020 : چنئی سپرکنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں نو وکٹ کے نقصان پر 114 رن ہی بنائے تھے ، جس کو ممبئی انڈینس نے آسانی سے حاصل کرلیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 23, 2020 11:38 PM IST
  • Share this:
IPL 2020 : ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو 10 وکٹ سے دی مات ، پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچی
IPL 2020 : ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو 10 وکٹ سے دی مات ، پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچی

مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگس کا اپنے بلے بازوں کی شرمناک خودسپردگی کے سبب آئی پی ایل -13 میں سفر تقریبا ختم ہوگیاہے۔ چنئی سپرکنگس کو جمعہ کے روز ممبئی انڈینس کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا اور وہ آئی پی ایل کے پلے آف سے باہرہونے کے دہانے پر پہنچ گئی۔چنئی نے افتتاحی میچ میں چیمپئن ممبئی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کی لیکن اس کے بعد بھی اس کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر رہی۔


ممبئی نے افتتاحی میچ میں شکست کا بدلہ چنئی کے خلاف اس جیت کے ساتھ لے لیا۔ چنئی کو بقیہ تین میچ بڑے فرق سے جیتنےہوں گے اور توقع یہ کرنی ہوگی کہ مزید چار ٹیمیں 12 پوائنٹس پر ہی رک جائیں لیکن موجودہ کارکردگی سے چنئی کے لئے کوئی امید نہیں لگتی۔


چنئی کو اپنے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کی شرمناک سپردگی کے سبب شرمسارہونا پڑا۔ اگرچہ چنئی کی ٹیم نے سیم کیرن کی 52 رنوں کی دھماکے دار اننگز کی بدولت 20 اووروں میں نو وکٹوں پر 114 رن بنائے تھے، لیکن یہ اسکور ایسا نہیں تھا کہ ممبئی کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ ممبئی نے اپنے اوپنروں ایشان کشن (ناٹ آؤٹ 68) اور کوئٹن ڈی کوک (ناٹ آؤٹ 46) کی عمدہ اننگز سے 12.2 اووروں میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 116 رن بناکر جیت اپنے نام درج کرلی۔




دونوں ٹیمیں

چنئی: سیم کیرن ، فاف ڈو پلیسیس ، امباتی رائیڈو ، این جگدیشن ، مہندر سنگھ دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر) ، رتوراج گائکواڈ ، رویندر جڈیجا ، دیپک چاہر ، شاردل ٹھاکر ، جوش ہیزل ووڈ ، عمران طاہر ۔

ممبئی: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر) ، سوربھ تیواری ، سوریا کمار یادو ، ایشان کشن ، ہاردک پانڈیا ، کیرون پولارڈ (کپتان) ، کرونال پانڈیا ، ناتھن کولٹر نائل ، راہل چاہر ، ٹرینٹ بولٹ ، جسپریت بمراہ
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 23, 2020 11:38 PM IST