ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : چھٹی مرتبہ فائنل میں پہنچی ممبئی انڈینس ، 10 نومبر کو بنائے گی ریکارڈ

دہلی کا اس شکست کے بعد پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے کی امید ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی آٹھ نومبر کو ہونے والے دوسرے کوالیفائر میں سن رائزار حیدرآباد اور رائل چیلنجزر بنگلورو کے درمیان ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی اور اس مقابلے کو جیتنے والی ٹیم دس نومبر کو ہونے والے فائنل میں ممبئی سے کھیلے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 05, 2020 11:57 PM IST
  • Share this:
IPL 2020 : چھٹی مرتبہ فائنل میں پہنچی ممبئی انڈینس ، 10 نومبر کو بنائے گی ریکارڈ
IPL 2020 : چھٹی مرتبہ فائنل میں پہنچی ممبئی انڈینس ، 10 نومبر کو بنائے گی ریکارڈ ۔ (فوٹو : @mipaltan/Twitter)

فارم میں چل رہے بلے باز سوریہ کمار یادو (51) اور ایشان کشن (ناٹ آؤٹ55 ) کے شاندار نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی ناٹ آؤٹ 37 رن کی طوفانی اننگ کے بعد جسپریت بمراہ اور ٹرینٹ بولٹ کی خطرناک گیند بازی سے ممبئی انڈینس نے دہلی کیپیٹلس کو آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں جمعرات کو یکطرفہ انداز میں 57 رن سے ہراکر چھٹی مرتبہ فائنل میں جگہ بنالی ۔ گزشتہ چمپئن اور چار مرتبہ کی فاتح ممبئی نے بیس اوور میں پانچ وکٹ پر 200 رنوں کا مضبوط اسکور کیا اور دہلی کو بیس اوور میں آٹھ وکٹ پر 143 رن پر روک دیا۔ ممبئی نے اس طرح چھٹی مرتبہ فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ بمراہ نے چار وکٹ اور بولٹ نے نو رن پردوکٹ لئے۔ بمبراہ نے اس کے ساتھ ہی اس سیشن میں اپنے وکٹوں کی تعداد ستائس پہنچادی اور بھونیشور کمار کا ایک سیشن میں سب سے زیادہ چھبیس وکٹ لینے کا ہندوستانی ریکارڈ توڑ دیا۔


دہلی کا اس شکست کے بعد پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے کی امید ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی آٹھ نومبر کو ہونے والے دوسرے کوالیفائر میں سن رائزار حیدرآباد اور رائل چیلنجزر بنگلورو کے درمیان ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی اور اس مقابلے کو جیتنے والی ٹیم دس نومبر کو ہونے والے فائنل میں ممبئی سے کھیلے گی۔


بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی ٹیم چار اوور میں پرتھوی شا ، اجنکیا رہانے، شیکھر دھون اور کپتان شریس ایر کو بیس رن پر گنوانے پر ہی مقابلہ ہارگئی تھی۔ مارکس اسٹائنس نے پینسٹھ رن بنا کر صرف دہلی کی ہار کا فرق کم کیا۔ اسٹائنس کا اس سیشن کی یہ تیسری نصف سنچری تھی لیکن وہ ممبئی کو نہیں روک سکے۔ ممبئی نے دہلی کو لیگ میچوں میں دونوں مرتبہ شکست سے دوچار کیا تھا۔


قبل ازیں سوریہ نے 38 گیندوں میں 51 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کشن نے تیس گیندوں پر ناٹ آؤٹ پچپن رن پر چار چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ ہاردک نے محض چودہ گیندوں پر ناٹ آؤٹ سینتیش رن میں پانچ چھکے لگائے ۔ ہاردک اور کشن نے چھٹے وکٹ کے لئے محض تئیس گیندوں پر ساٹھ رن کی طوفانی شراکت داری کی ۔ اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے پچیس گیندوں پر چالیس رن میں پانچ چوکے اورایک چھکا لگایا ۔

دہلی نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ دہلی کو پہلے کامیابی جلد ہی مل گئی جب تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون نے ممبئی کے کپتان روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ روہت کا کھاتہ نہیں کھلا اور ممبئی کا پہلا وکٹ سولہ رن پر گرا ۔ کوئنٹن ڈی کاک اور سوریہ نے اس کے بعد بہترین شاٹ کھیلے ۔ دونوں نے کافی تیزی سے بلے بازی کی اور ممبئی نے چھ اوور کے پاور پلے میں 63 رن بنائے ۔ اشون نے کاک کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ ڈی کاک کا میچ شیکھر دھون نے لپکا۔ ڈی کاک نے 25 گیندوں پر چالیس رن میں پانچ چوکے لگائے اور ایک چھکا لگایا۔

سوریہ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن اس کے فورا بعد انریچ نورتجے کی گیند پر وہ فیلڈ کے آخر پر ڈینیل سیمس کے ہاتھوں لپکے گئے ۔ سوریہ نے اڑتیس گیندوں پر اکیاون رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ میدان پر اترے کیرون پولارڈ کو اشون نے ربادا کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ پولارڈ کا کھاتہ نہیں کھلا ۔ کرنال پانڈیا دس گیندوں میں ایک چھکے کے سہارے تیرہ رن بنا کر مارکس اسٹاینس کا شکار بنے۔ ممبئی کا پانچواں وکٹ 140 کے اسکور پر گرا۔ اپنے بھائی کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان پر اترے ہاردک پانڈیا نے کچھ بہترین چھکے لگائے جبکہ دوسرے کنارے پر ایشان کشن نے اپنی شاندار بلے بازی جاری رکھی ۔

ہاردک نے پہلے سیمس پر چھکا مارا اور پھر انیسویں اوور میں ربادا کی پہلی دو گیندوں پر چھکا لگایا۔ کشن نے اس اوورمیں چوکا لگایا۔ اس اوور میں اٹھارہ رن بنے۔ ہاردک نے آخری اوور کی تیسری گیند پر نورتجے پر لانگ آن کے اوپر سے چھکا ماردیا۔ چوتھی گیند پر لانگ آف کے اوپر سے چھکا پڑا۔ کشن نےآخری گیند پر چھکا مارا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ممبئی کو 200 پر پہنچادیا۔

ہاردک اور کشن نے چھٹے وکٹ کے لئے محض 23 گیندوں پر ساٹھ رن کی طوفانی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی۔ آخری اوور میں بیس رن بنائے۔ ممبئی نے آخری اووروں میں پچپن رن بنائے۔ دہلی کی طرف سے اشون نے انتیس رن پر تین وکٹ لیا جبکہ نورتجے نے پچاس رن پر ایک وکٹ اور اسٹائنس نے پانچ رن پر ایک وکٹ لیا۔ سیمس نےچار اوور میں چوالیس، ربادا نے چار اوور میں بیالیس اور پٹیل نے تین اوور میں ستائس رن دیئے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 05, 2020 11:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading