IPL 2020 : سن رائزرس حیدرآباد کی بڑی جیت ، کنگس الیون پنجاب کو 69 رنوں سے دی مات
سن رائزرس حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورس میں 201 رن بنائے ، جس کے جواب میں کنگس الیون پنجاب 132 رنوں پر ہی آل آوٹ ہوگئی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 09, 2020 12:44 AM IST

IPL 2020 : سن رائزرس حیدرآباد کی بڑی جیت ، کنگس الیون پنجاب کو 69 رنوں سے دی مات
سن رائزرس حیدرآباد نے جمعرات کو کنگس الیون پنجاب کو 69 رنوں سے مات دیدی ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر اور بیرسٹو کی بدولت 201 رن بنائے ۔ پنجاب ہدف کو حاصل نہیں کرسکی اور 132 رنوں پر ہی آل آوٹ ہوگئی ۔ یہ آئی پی ایل کے تاریخ میں سن رائزرس حیدرآباد کی تیسری سب سے بڑی جیت ہے ۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ ٹیبل پوائنٹس میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔
ہدف کے تعاقب میں اتری پنجاب کی ٹیم شروعات سے ہی دباو میں نظر آئی ۔ نکولس پورن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نہیں چلا ۔ اپنی اننگز میں انہوں نے سات چھکے اور پانچ چوکے لگائے ۔ نکولس نے 17 گیندوں میں آئی پی ایل 2020 کی سب سے تیز نصف سنچری بنائی ، جس سے ٹیم کو کچھ امید پیدا ہوئی ۔ حالانکہ کے کوئی ان کا ساتھ نہیں دے سکا ۔

سن رائزرس حیدرآباد نے جمعرات کو کنگس الیون پنجاب کو 69 رنوں سے مات دیدی ۔
ٹیم کے صرف تین ہی کھلاڑی دہائی کا ہندسہ چھو سکے اور تین کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر لوٹ گئے ۔ ٹیم نے 11 رن پر ہی مینک اگرول کا وکٹ کھودیا ، جو کہ کے ایل راہل کی وجہ سے رن آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد پربھ سمرن سنگھ بھی 11 بنا کر خلیل احمد کی گیند پر پریم گرگ کو کیچ تھما بیٹھے ۔ کپتان کے ایل راہل 11 رن بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ میکسویل 7 رن ، مندیپ سنگھ 6 رن ، مجیب الرحمان ایک رن بنائے ۔