ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : بین اسٹوکس کی طوفانی اننگز ، راجستھان نے ممبئی انڈینس کو 8 وکٹوں سے ہرایا

بین اسٹوکس کی سنچری اور سنجو سیمسن کی نصف سنچری کی بدولت راجستھان رائلس نے ممبئی انڈینس کو شکست دی ۔

  • Share this:
IPL 2020 : بین اسٹوکس کی طوفانی اننگز ، راجستھان نے ممبئی انڈینس کو 8 وکٹوں سے ہرایا
IPL 2020 : بین اسٹوکس کی طوفانی اننگز ، راجستھان نے ممبئی انڈینس کو 8 وکٹوں سے ہرایا

آئی پی ایل 2020 کے 45 ویں میچ میں راجستھان رائلس نے ممبئی انڈینس کو ہرا دیا ۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں پانچ وکٹ پر 195 رن بنائے ، لیکن راجستھان رائلس نے بین اسٹوکس اور سنجو سیمسن کی طوفانی اننگز کے دم پر اتنا بڑا ہدف حاصل کرلیا ۔ راجستھان رائلس نے ہدف 10 گیندیں باقی رہتے ہی حاصل کرلیا ۔ راجستھان کے صرف دو وکٹ گرے اور اس نے آٹھ وکٹوں سے ممبئی کو ہرادیا ۔ راجستھان رائلس نے 12 میچوں میں پانچویں جیت درج کی ہے ۔ وہیں ممبئی کو گیارہ میچوں میں چوتھی شکست ملی ہے ۔


راجستھان رائلس کی جیت میں بین اسٹوکس نے صرف 59 گیندوں میں سنچری بنائی ۔ اسٹوکس نے ناٹ آوٹ 107 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ اسٹوکس نے سنجو سیمسن کے ساتھ 152 رنوں کی شراکت داری کی ۔ سیمسن نے 31 گیندوں میں ناٹ آوٹ 54 رن بنائے ۔ راجستھان رائلس کی ممبئی پر اس جیت کے بعد چنئی سپرکنگس آئی پی ایل 2020 کی پلے آف کی ریس سے باہر ہوگئی ہے ۔


راجستھان رائلس نے 12 میچوں میں پانچویں جیت درج کی ہے ۔ وہیں ممبئی کو گیارہ میچوں میں چوتھی شکست ملی ہے ۔
راجستھان رائلس نے 12 میچوں میں پانچویں جیت درج کی ہے ۔ وہیں ممبئی کو گیارہ میچوں میں چوتھی شکست ملی ہے ۔


196 رنوں کے ہدف کا تعاقب کررہی راجستھان کی شروعات کی اچھی نہیں رہی اور رابن اتھپا 13 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد کپتان اسمتھ بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور وہ صرف 11 رن بناسکے ۔ تاہم اس کے بعد بین اسٹوکس اور سنجو سیمسن نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت دلاکر ہی پویلین لوٹے۔

اس سے پہلے ممبئی کی ٹیم ہاردک پانڈیا کی طوفانی اننگز کے دم پر 195 رنوں تک پہنچی ۔ ہاردک پانڈیا نے 21 گیندوں میں ناٹ آوٹ 60 رن بنائے ۔ 21 گیندوں کی اننگز میں پانڈیا نے سات چھکے اور دو چوکے لگائے ۔ پانڈیا کے علاوہ سوریہ کمار نے 40 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں ایشان کشن نے 37 رن ، کوئنٹن ڈی کاک نے چھ رن ، سوربھ تیواری نے 34 رن ، کیرون پولارڈ نے چھ رن ، کرونال پانڈیا نے تین رن بنائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 26, 2020 12:08 AM IST