ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : راجستھان کی حیدرآباد پر دلچسپ جیت ، ریان پراگ اور تیوتیا بنے ہیرو

راجستھان رائلس نے تیسری جیت حاصل کی ۔ دلچسپ میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو راجستھان نے پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔

  • Share this:
IPL 2020 : راجستھان کی حیدرآباد پر دلچسپ جیت ، ریان پراگ اور تیوتیا بنے ہیرو
IPL 2020 : راجستھان کی حیدرآباد پر دلچسپ جیت ، ریان پراگ اور تیوتیا بنے ہیرو

آئی پی ایل 2020 کے 26 ویں میچ میں راجستھان رائلس نے ایک مرتبہ پھر ہاری ہوئی بازی جیت لی ۔ راجستھان رائلس نے 159 رنوں کے ہدف کو ایک گیند پہلے ہی حاصل کرلیا ۔ بتادیں کہ ایک وقت راجستھان کی ٹیم 78 رنوں پر پانچ وکٹ گنوا چکی تھی ، لیکن اس کے بعد راہل تیوتیا اور ریان پراگ کی جوڑی نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے پورا میچ ہی پلٹ دیا ۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کیلئے 85 رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت دلائی ۔ ریان پراگ نے 26 گیندوں میں 42 رن بنائے اور تیوتیا نے 28 گیندوں میں 45 رنوں کی اننگز کھیلی ۔


ہدف کے تعاقب میں اتری راجستھان نے عجیب حکمت عملی اپنائی ۔ راجستھان نے اوپننگ کرنے کیلئے بین اسٹوکس کو بھیج دیا جو صرف پانچ رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد کپتان اسمتھ بھی پانچ رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ جوس بٹلر نے بھی صرف 16 رن بنائے ۔ سنجو سیمسن اور رابن اتھپا نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی ، لیکن راشد خان نے دونوں کو پویلین کی راہ دکھادی ۔ اتھپا نے 18 اور سیمسن نے 26 رن بنائے ۔


اس سے پہلے منیش پانڈے کی شاندار نصف سنچری 54 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت سنرائزرس حیدرآباد نے راجستھان کے خلاف 20 اووروں میں چار وکٹوں پر 158 رنز کا مشکل اسکور بنایا ۔ حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وارنر نے 38 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔ ٹیم کے 23رنز کے اسکور پر جانی بیرسٹو 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے وارنر اور پانڈے نے تیسری وکٹ کے لئے 73 رنز کا اضافہ کیا۔


وارنر کو گیند باز جوفرا آرچر نے بولڈ کیا ۔ اس سے قبل بیرسٹو کی وکٹ کارتک تیاگی نے لی تھی ۔ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پانڈے تیسرے بلے باز کی حیثیت سے 122 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر جے دیو انادکت نے پانڈے کی وکٹ حاصل کی ۔ پانڈے نے 44 گیندوں پر 54 رنز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔

کین ولیمسن اور پریم گرگ نے چوتھی وکٹ کیلئے 36 رنز کی شراکت کی ۔ ولیمسن 12 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آخری گیند پر گرگ رن آؤٹ ہوئے۔ گرگ نے آٹھ گیندوں پر 15 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ راجستھان کے لئے آرچر نے 25 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی ، تیاگی نے 29 رن پر ایک وکٹ حاصل کی اور انادکت نے 31 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 11, 2020 08:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading