உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2020 کی پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے رقم کرڈالی نئی تاریخ ، بنا ڈالا یہ بڑا ریکارڈ

    IPL 2020 کی پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے رقم کرڈالی نئی تاریخ ، بنا ڈالا یہ بڑا ریکارڈ

    IPL 2020 کی پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے رقم کرڈالی نئی تاریخ ، بنا ڈالا یہ بڑا ریکارڈ

    آئی پی ایل میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب ٹورنامنٹ کی پہلی ہی گیند پر چوکا لگا ہو ۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے روہت شرما پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      انڈین پریمیئر لیگ کے ہر میچ میں ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ کے تیرہویں سیزن کی پہلی ہی گیند پر بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے ایسا کارنامہ انجام دیدیا جو آئی پی ایل کے گزشتہ 12 سیزنوں میں دیکھنے کو نہیں ملا تھا ۔

      دراصل روہت شرما نے آئی پی ایل 2020 کی پہلی ہی گیند پر زبردست چوکا لگایا اور بہترین شروعات کی ۔ روہت شرما نے دیپک چاہر کی گیند پر شاندار کوور ڈرائیو لگائی ۔ بتادیں کہ آئی پی ایل میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب ٹورنامنٹ کی پہلی ہی گیند پر چوکا لگا ہو ۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے روہت شرما پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

      حالانکہ روہت شرما اچھی شروعات کی بعد بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ۔ روہت شرما پیوش چاولہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ ممبئی کے کپتان نے صرف 13 رن بنائے اور آوٹ ہوگئے ۔ روہت شرما نے پیوش چاولہ کی گیند کو مڈ آف کے اوپر سے کھیلنے کی کوشش کی ، لیکن وہ سیم کرن کو کیچ تھما بیٹھے ۔ روہت شرما کے آوٹ ہوتے ہی کوئنٹن ڈی کاک نے بھی اپنا وکٹ گنوا دیا ۔ ڈی کاک نے 33 رن بنائے ۔ انہیں سیم کرن نے آوٹ کیا ۔

      روہت شرما پیوش چاولہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ ممبئی کے کپتان نے صرف 13 رن بنائے اور آوٹ ہوگئے ۔
      روہت شرما پیوش چاولہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ ممبئی کے کپتان نے صرف 13 رن بنائے اور آوٹ ہوگئے ۔


      روہت شرما نے پلیئنگ الیون میں کی چونکانے والی تبدیلی

      چنئی سپرکنگس کے خلاف روہت شرما نے ممبئی انڈینس کی پلیئنگ الیون میں چونکانے والی تبدیلی کی ۔ روہت شرما نے مڈل آرڈر میں جھارکھنڈ کے بلے باز سوربھ تیواری کو جگہ دی ۔ روہت شرما کا یہ فیصلہ دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے ۔ حالانکہ سوربھ تیواری نے کپتان کے اعتماد کو صحیح ثابت کیا اور انہوں نے 42 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: