ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: چنئی سپرکنگس کی پانچویں شکست ، بنگلورو نے درج کی بڑی جیت

کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آوٹ 90 رن کی زبردست اننگز کی مدد سے رائل چیلنجرس بنگلورو نے چنئی سپر کنگس کو سنیچر کو آئی پی ایل مقابلے میں 37 رن سے شکست دیکر چھ میچوں میں چوتھی درج کی جبکہ چنئی کو سات میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 11, 2020 01:05 AM IST
  • Share this:
IPL 2020: چنئی سپرکنگس کی پانچویں شکست ، بنگلورو  نے درج کی بڑی جیت
IPL 2020: چنئی سپرکنگس کی پانچویں شکست ، بنگلورو نے درج کی بڑی جیت

کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آوٹ 90 رن کی زبردست اننگز کی مدد سے رائل چیلنجرس بنگلورو نے چنئی سپر کنگس کو سنیچر کو آئی پی ایل مقابلے میں 37 رن سے شکست دیکر چھ میچوں میں چوتھی درج کی جبکہ چنئی کو سات میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ مین آف دی میچ وراٹ کی زبردست اننگز کی بدولت بنگلورو نے چار وکٹ پر 169 رن کا قابل دفاع اسکور بنایا اور ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی کی ٹیم کو آٹھ وکٹ پر 132 پر روک لیا۔ بنگلورو اس جیت کے ساتھ چوتھے نمبر پرپہنچ گئی ہے ۔ چنئی نے دو وکٹ پر 89 رن کی بہتر حالت کے بعد 37 رن کے وقفہ میں چھ وکٹ گنوائے ، جو اس کی شکست کی سب سے بڑی وجہ رہی۔ واشنگٹن سندر نے دواور کرس مورس نے تین وکٹ لیکر چنئی کی کمرتوڑ دی۔


ہدف کے تعاقب میں اتری چنئی کی ٹیم کی شروعات کچھ اچھی نہیں رہی اور صرف 25 رن کے مجموعی اسکور پر اس کے دونوں سلامی بلے باز پویلین لوٹ گئے ۔ واٹسن 14 رن تو فاف ڈو پلیسس آٹھ رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ تاہم اس کے بعد رائیڈو اور نارائن جگدیسن نے اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان 64 رنوں کی شراکت داری ہوئی ۔ جگدیسن 33 رن بناکر آوٹ ہوگئے تو وہیں امباتی رائیڈو نے 42 رن کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ دھونی نے 10 رن ، جڈیجہ نے سات رن ، براوو نے سات رن ، دیپک چاہر نے پانچ رن اور شردل ٹھاکر نے ایک رن بنائے ۔


وراٹ نے کپتانی پاری کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناٹ آوٹ 90رن میں چار چوکے اور چار چھکےلگائے ۔


پہلے بازی کرتے ہوئے کپتان وراٹ کوہلی کے ناٹ آوٹ 90 رن کی زبردست اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے چنئی سپر کنگس کے خلاف ہفتہ کو آئی پی ایل مقابلے میں چار وکٹ کے نقصان پر 169 رن کا اسکور بنا لیا ۔ وراٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور کپتانی پاری کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناٹ آوٹ 90رن میں چار چوکے اور چار چھکےلگائے ۔ انہوں نے شیوم دوبے کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 34 گیندوں پر 76 رن کی ناٹ آوٹ شراکت قائم کی ۔ شوم نے 14 گیندوں پر ناٹ آوٹ 22 رن میں دوچوکااور ایک چھکا لگایا۔بنگلور نے آخری چار اوور میں 66 رن جوڑے اور ٹیم ایک چیلنجنگ اسکور تک پہنچ گئی۔

نوجوان اوپنر دیودت پیڈیکل نے 34 گیندوں 33 رن میں دو چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ ایرون فنچ دورن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ اے بی ڈویلیئرس کا کھاتا نہیں کھلا۔ واشنگٹن سندر نے 10 گیندوں میں ایک چھکا کی بدولت 10 رن بنائے۔ بنگلور کے اسکور میں 12 اضافی رنوں کا بھی تعاون رہا۔ چنئی کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے 40 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے جبکہ دیپک چاہر کو 10 رن پر ایک وکٹ اور سیم کرن کو 48 رن پر ایک وکٹ ملا۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 10, 2020 11:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading