ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : کوہلی کی آر سی بی کے ہاتھوں بری طرح سے ہاری کولکاتہ نائٹ رائیڈرس

بنگلور نے کولکاتہ کو 20 اوور میں آٹھ وکٹوں پر 84 کے معمولی اسکور تک سمیٹنے کے بعد 13.3 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رن بنا کر میچ جیت لیا ۔ بنگلور کی یہ 10 میچوں میں ساتویں جیت ہے اور وہ اب 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2020 12:06 AM IST
  • Share this:
IPL 2020 : کوہلی کی آر سی بی کے ہاتھوں بری طرح سے ہاری کولکاتہ نائٹ رائیڈرس
IPL 2020 : کوہلی کی آر سی بی کے ہاتھوں بری طرح سے ہاری کولکاتہ نائٹ رائیڈرس

تیز گیند باز محمد سراج (8 رن پر 3 وکٹ) کی مہلک گیند بازی سے رائل چیلنجرس بنگلور نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو یک طرفہ طورپر آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل ٹیبل میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ۔ بنگلور نے کولکاتہ کو 20 اوور میں آٹھ وکٹوں پر 84 کے معمولی اسکور تک سمیٹنے کے بعد 13.3 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رن بنا کر میچ جیت لیا ۔ بنگلور کی یہ 10 میچوں میں ساتویں جیت ہے اور وہ اب 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔ کپتان ویراٹ کوہلی کی بنگلورو کی ٹیم اب پلے آف میں جگہ بنانے سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہے۔ محمد سراج کو عمدہ بولنگ کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔


اس آئی پی ایل میں سب سے کم اسکور حاصل کرنے والی کولکاتہ ٹیم کو 10 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ کولکاتہ کو آئی پی ایل کے پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے اپنے باقی چار میچوں میں کم از کم تین میچ جیتنے ہوں گے ۔


بنگلور کی یہ 10 میچوں میں ساتویں جیت ہے اور وہ اب 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔
بنگلور کی یہ 10 میچوں میں ساتویں جیت ہے اور وہ اب 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔


چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلور نے شاندار کھیل کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 46 رن کا اسکور بنالیا ۔ ایسا لگتا تھا کہ بنگلورو اپنے نیٹ رن ریٹ میں بہتری کیلئے بغیر کوئی وکٹ کھوئے میچ جیت جائے گا ، لیکن آخری میچ کے ہیرو لاکی فرگسن نے ساتویں اوور میں ایرون فنچ کو وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ کرا دیا ۔ فنچ نے 21 گیندوں پر 16 رن میں دو چوکے لگائے۔

اسی اوور کی چوتھی بال پر دیودت غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے ۔ دیودت نے 17 گیندوں پر 25 رن میں تین چوکے لگائے ۔ کپتان ویراٹ کوہلی کو لگاتار دو وکٹوں کے بعد میدان میں اترنا پڑا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 22, 2020 12:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading