IPL 2020 : دیودت پڈیکل اور وراٹ کوہلی کے دم پر بنگلورو نے راجستھان کو دی شکست
IPL 2020 : دیودت پڈیکل اور وراٹ کوہلی نے راجستھان رائلس کے خلاف شاندار بلے بازی کی ۔ بنگلورو کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے جبکہ راجستھان رائلس کی یہ دوسری شکست ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 03, 2020 07:59 PM IST

IPL 2020 : دیودت پڈیکل اور وراٹ کوہلی کے دم پر بنگلورو نے راجستھان کو دی شکست
آئی پی ایل 2020 میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی شاندار کارکردگی جاری ہے ۔ بنگلورو کی ٹیم نے ابو ظہبی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے چودہویں میچ میں شاندار جیت درج کی ۔ بنگلورو نے راجستھان رائلس کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا ۔ 155 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اتری بنگلورو کی ٹیم نے 19.1 اورس میں ہی اس کو حاصل کرلیا ۔ وراٹ کوہلی اور دیودت نے شاندار اننگز کھیلیں ۔ اس کے علاوہ لیگ اسپنر یجویندر چہل نے بھی بنگلورو کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ چہل نے 24 رن دے کر تین وکٹ لئے ۔ بتادیں کہ بنگلورو کی اس سیزن میں چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور راجستھان کی یہ چار میچوں میں دوسری ہار ہے ۔
155 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اتری بنگلورو کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور ایرون فنچ صرف آٹھ رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ حالانکہ اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل کے ساتھ مل کر راجستھان رائلس کے گیندبازوں کا جم کر سامنا کیا ۔ وراٹ کوہلی نے پہلے کریز پر سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لیا اور اس دوران دیودت نے تابڑتوڑ انداز میں بلے بازی کی ۔ دیودت نے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کیلئے 99 رنوں کی شراکت داری کی ۔

بنگلورو کی اس سیزن میں چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور راجستھان کی یہ چار میچوں میں دوسری ہار ہے ۔
اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر اتری راجستھان رائلس کی ٹیم نے پاور پہلے میں ہی ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کے وکٹ گنوا دئے ، لیکن مہیپال لومرور کی 39 گیندوں میں 47 رنوں کی اننگز کی مدد سے ٹیم 154 کے اسکور تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکی ۔ ٹیم نے تیسرے ہی اوور میں اپنے کپتان اسٹیو اسمتھ کا وکٹ گنوادیا ۔ انہوں نے پانچ رن بنائے ۔ اس کے بعد راجستھان کی ٹیم نے جلدی جلدی ہی اپنے کئی وکٹس گنوادئے ۔ راجستھان کی طرف سے بٹلر نے 22 ، سنجو سیمسن نے چار ، رابن اتھپا نے 17 ، ریان پراگ نے 16 ، راہل تیوتیا نے 24 رن اور جوفرا آچر نے 16 رن بنائے ۔