ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : سن رائزرس حیدرآباد نے بنگلورو کو پانچ وکٹ سے دی شکست ، پلے آف کی ریس ہوئی دلچسپ

IPL 2020 : سن رائزرس حیدر آباد کے 13 میچوں میں 12 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں ابھی برقرار ہیں ۔ ادھر رائل چیلنجرس بنگلورو اب بھی پلے آف میں نہیں پہنچی ہے اور اس کیلئے اب آخری میچ جیتنا ضروری ہوگیا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 31, 2020 11:45 PM IST
  • Share this:
IPL 2020 : سن رائزرس حیدرآباد نے بنگلورو کو پانچ وکٹ سے دی شکست ، پلے آف کی ریس ہوئی دلچسپ
IPL 2020 : سن رائزرس حیدرآباد نے بنگلورو کو پانچ وکٹ سے دی شکست ، پلے آف کی ریس ہوئی دلچسپ

گیند بازوں کے بہترین مظاہرے اور جیسن ہولڈر کی 26 رن کی طوفانی اننگز سے سن رائزرس حیدرآباد نے ہفتہ کو رائل چیلنجرز بنگلور کو آئی پی ایل کے اہم میچ میں پانچ وکٹوں سے ہرا کر اپنی امیدوں کو قائم ر کھا ۔ حیدرآباد نے بنگلور کو 20 اوور میں سات وکٹوں پر 120 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 14.1 اوور میں پانچ وکٹوں پر 121 رن بنا کر آسان جیت حاصل کرلی ۔ حیدرآباد کی 13 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پائیدان سے اٹھ کرچوتھے پر آ گیا ہے ۔


دوسری طرف بنگلورو کو 13 میچوں میں چھٹی ہار کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ تاہم بنگلور کا رن ریٹ اب پلس سے مائنس میں آ گیا ہے ۔ اس ہار کے بعد بنگلورو کے لئے پیر کو دہلی کیپٹلس کے خلاف ہونے والے مقابلے میں پلے آف کے لئےکوارٹر فائنل بن گیا ہے۔


حیدرآباد کی اس جیت کا کریڈٹ اس کے گیند بازوں کو جاتا ہے ، جنہوں نے مسلسل دباؤ برقرار رکھتے ہوئے بنگلورو کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ سندیپ شرما نے 20 رن پر دو وکٹ ، جیسن ہولڈر نے 27 رن پر دو وکٹ ، ٹی نٹراجن نے چار اوورز میں صرف 11 رن پر ایک وکٹ ، شہباز ندیم نے 35 رن پر ایک وکٹ اور رشید خان نے 24 رن پر ایک وکٹ حاصل کر کے بنگلورو کو میچ میں ٹکنے نہیں دیا۔

POINTS TABLE:

بنگلورو کی طرف سے اوپنر جوش فلپ نے 31 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 31 رن بنائے ۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے 24 گیندوں پر 24 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا ۔ واشنگٹن سندر نے 18 گیندوں پر 21 رن میں دو چوکے لگائے۔ گوروکرت سنگھ مان نے 15 رن بنانے کے لئے 24 گیندے کھیلی۔

کپتان ویراٹ کوہلی نے مایوس کیا اور وہ سات گیندوں میں سات رن بناسکے۔ سندیپ نے ویراٹ کو آوٹ کیا۔ کرس مورس تین اور اسورو ادان بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ بنگلورو کے سکور میں 11 اضافی رن کا تعاون رہا ۔ فلپ اور ڈی ویلیئرز نے تیسری وکٹ کے لئے 43 رن کی ساجھیداری کی جس کے بعد بنگلور نے 43 رن جوڑ کر پانچ وکٹ گنوئے ۔ حیدرآباد کے گیند بازوں نے بنگلور کے بلے بازوں کو 20 اوورز تک قابو میں رکھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 31, 2020 11:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading