ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : بنگلورو نے کولکاتہ کو بڑے فرق سے دی مات ، ڈیویلیئرس نے مچایا کہرام

مسٹر 360ڈگری کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرس کی ناٹ آوٹ 73رنوں کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے رائل چیلنجرس بنگلورو نے کولکتہ نائٹ رائیڈرس کو پیر کو یکطرفہ انداز میں 82رن سے شکست دیکر آئی پی ایل۔13میں سات میچوں میں اپنی پانچویں جیت درج کی۔

  • Share this:
IPL 2020 : بنگلورو نے کولکاتہ کو بڑے فرق سے دی مات ، ڈیویلیئرس نے مچایا کہرام
اے ڈی بی کی جارحانہ اننگز کی بدولت بنگلورو کی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف شاندار جیت ( تصویر : آئی پی ایل ٹویٹر ) ۔

مسٹر 360ڈگری کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرس کی ناٹ آوٹ 73رنوں کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے رائل چیلنجرس بنگلورو نے کولکتہ نائٹ رائیڈرس کو پیر کو یکطرفہ انداز میں 82رن سے شکست دیکر آئی پی ایل۔13میں سات میچوں میں اپنی پانچویں جیت درج کی۔ بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں دو وکٹ پر 194رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد کولکتہ کا چیلنج 20اوور میں نو وکٹ پر 112رن پر روک دیا۔ کولکتہ کے بلے بازوں نے شارجہ کے چھوٹے میدان پر مایوس کن کارکردگی کا مظاہر کیا اور اسے سات میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلورو اس جیت کے بعد دس پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔


کے کے آر کو 195 رنوں کا بڑا ہدف دینے کے بعد آر سی بی کے گیند بازوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کولکاتہ کے کسی بھی کھلاڑی کو بڑی اننگز نہیں کھیلنے دی ۔ کولکاتہ کی طرف سے سب سے بڑا اسکور شبھم گل نے بنایا ۔ انہوں نے 25 گیندوں میں 34 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ آندرے رسیل نے 16 رن اور راہل ترپاٹھی نے 16 رن بنائے ۔ جبکہ ٹام بینٹن نے 8 رن ، نتیش رانا نے 9 رن ، مورگن نے 8 رن ، کارتک نے ایک رن ، پیٹ کمنس نے ایک رن ، کملیش ناگرکوٹی نے چار رن اور ورون چکرورتی نے سات رن بنائے ۔


آندرے رسیل نے 16 رن اور راہل ترپاٹھی نے 16 رن بنائے ۔
آندرے رسیل نے 16 رن اور راہل ترپاٹھی نے 16 رن بنائے ۔


اس سے پہلے بنگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بنگلور کے ٹاپ آرڈر کے چارو بلے بازوں نے رن بٹورے ۔ ڈیویلیئرس نے محض 23 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ ڈیویلیئرس نے 33 گیندں پر ناٹ آوٹ 73 رنز میں پانچ چوکے اور چھ چھکے لگائے ۔ ڈیویلیئرس نے اپنے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے محض 47 گیندوں پر 100 رن کی دھماکہ خیز ناٹ آوٹ شراکت داری کی ۔ شاندار فارم میں کھیل رہے وراٹ نے 28 گیندوں پر ناٹ آوٹ 33 رن بنائے ۔ حالانکہ اس اننگ میں انہوں نے صرف ایک چوکا لگایا ۔

اوپنر ایرون فنچ نے 37 گیندوں پر 47 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ دیودت پیڈیکل نے 23 گیندوں پر 32 رنوں میں چارچوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ فنچ اور پیڈیکل نے اوپننگ شراکت داری میں 67 رن جوڑے ۔ پیڈیکل کا وکٹ 67 اور فنچ کا 94 رن کے اسکور پر گرا ۔ کولکاتہ کی جانب سے پرسدھ کرشنا نے 42 رن پر ایک وکٹ اور آندررسیل نے 51 رن خرچ کر کے ایک وکٹ حاصل کیا ۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 12, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading