IPL 2021: آئی پی ایل پر کورونا وائرس کا سایہ ، وانکھیڑے اسٹیڈیم کے 8 گراونڈ ورکرس کورونا پازیٹیو
Indian Premier League : آئی پی ایل 2021 کا آغاز 9 اپریل سے ہونے جارہا ہے ۔ اس سے پہلے کورونا وائرس کے خطرے نے بی سی سی آئی کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے ۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم کے آٹھ گراونڈ مین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 03, 2021 09:46 AM IST

IPL 2021: آئی پی ایل پر کورونا وائرس کا سایہ ، وانکھیڑے اسٹیڈیم کے 8 گراونڈ ورکرس کورونا پازیٹیو ۔ (IPL/Twitter)
ممبئی : انڈین پریمیئر لیگ پر کورونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ آئی پی ایل کا پہلا میچ ممبئی انڈینس اور رائل چینلجرس بنگلورو کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ اس سے پہلے ایک تشویشناک خبر آرہی ہے ۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم کے آٹھ گراونڈ مین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے چودہویں سیزن کے دس میچ کھیلے جانے ہیں ۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر میں مسلسل بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات کے پیش نظر بی سی سی آئی کی تشویش بڑھ گئی ہے ۔
اسپورٹس اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ وانکھیڑے اسٹیڈیم کے 19 گراونڈمین کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا تھا ۔ اس میں سے تین لوگوں کی رپورٹ پہلے ہی آگئی تھی جبکہ پانچ دیگر گراونڈ مین کی رپورٹ یکم اپریل کو آئی ، جس میں انہیں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے ۔
بھلے ہی لیگ اس مرتبہ ہندوستان میں ہورہی ہے ، لیکن کورونا کی وجہ سے کئی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں ۔ جیسے اس مرتبہ فائنل سمیت سبھی 60 مقابلے چھ شہروں میں ہی کھیلے جائیں گے ۔ اس میں احمد آباد ، بنگلورو ، چنئی ، دہلی ، ممبئی اور کولکاتہ شامل ہیں ۔ لیگ اسٹیج کے 56 میں سے 40 میچ چنئی ، ممبئی ، کولکاتہ اور بنگلورو میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی 16 میں سے آٹھ آٹھ میچ دہلی اور احمدآباد میں ہوں گے ۔ فائنل اور پلے آف بھی احمد آباد کے نئے بنے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
نیوٹرل وینیو پر ہوں گے میچ