உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی پی ایل پر کورونا کا حملہ ، سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی ٹی نٹراجن کورونا پازیٹیو

    آئی پی ایل پر کورونا کا حملہ ، سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی ٹی نٹراجن کورونا پازیٹیو ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔

    آئی پی ایل پر کورونا کا حملہ ، سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی ٹی نٹراجن کورونا پازیٹیو ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔

    IPL 2021, DC vs SRH: سن رائزرس حیدرآباد کا ایک کھلاڑی کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے ۔ دہلی کیپٹلس سے آج شام میچ ہونے والا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ سے پہلے سن رائزرس حیدرآباد کا ایک کھلاڑی کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے ۔ دہلی اور حیدرآباد کے درمیان آج شام ساڑھے سات بجے دبئی میں آئی پی ایل کا 33 واں میچ کھیلا جانے والا ہے ۔ سن رائزرس حیدرآباد کی پریس ریلیز کے مطابق ٹیم کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن آرٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ میں کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ انہیں باقی ٹیم سے الگ آئیسولیٹ کردیا گیا ہے ۔ نٹراجن کے قریبی رابطے میں آئے حیدرآباد کے چھ اراکین کو بھی آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔

      نٹراجن کے رابطے میں آل راونڈر وجے شنکر ، ٹیم مینیجر وجے کمار ، فیزتھیریپسٹ شیام سندر جی ، ڈاکٹر انجنا وانن ، لاجسٹک مینیجر تشار کھیڈکر اور نیٹ بالر پریاس گنیشن تھے ۔


      نٹراجن کے قریبی رابطے میں آئے اراکین سمیت دیگر کھلاڑیوں کا آج آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا ، جس کے نتائج نگیٹو آئے ہیں ۔ سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس کے درمیان آج رات مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا ۔ بی سی سی آئی نے اس کی تصدیق کردی ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ مئی میں ہندوستان میں بایو ببل میں کورونا پازیٹیو کے کئی معاملات سامنے آنے بعد آئی پی ایل کو روک دیا گیا تھا، جو اتوار (19 سمبر ) سے یو اے ای میں دوبارہ شروع ہوا ہے ۔

      دہلی کی ٹیم آٹھ میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ سن رائزرس حیدرآباد کے سات میچوں میں صرف دو پوائنٹس ہیں اور وہ سب سے نچلے پائیدان پر ہے ۔ سن رائزرس نے اب تک صرف ایک میچ میں جیت حاصل کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: