انڈین پریمیئر لیگ 2021 کی نیلامی میں سبھی آٹھ ٹیموں نے مل کر مجموعی طور پر 57 کھلاڑیوں کو خریدا ۔ نیلامی میں پوری طرح سے تیز گیندبازوں کا دبدبہ نظر آیا ۔ راجستھان رائلس نے جنوبی افریقہ کے آل راونڈر کرس مورس کو 16 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خریدا ۔ وہ آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمسن کو 15 کروڑ کی بڑی قیمت پر رائل چیلنجرس بنگلورو نے اپنا بنایا ۔ تیز گیند باز جائے ریچرڈسن کو کنگس الیون پنجاب نے 14 کروڑ میں خریدا ۔ وہیں کرشنپا گوتم کو نو کروڑ 25 لاکھ روپے میں چنئی سپرکنگس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ۔ آئیے بتاتے ہیں کہ کس ٹیم نے کون سے کھلاڑی کو خریدا ہے ۔
کنگس الیون پنجاب نے خریدے یہ کھلاڑیڈیوڈ ملان ، جائے ریچرڈسن ، شاہ رخ خان ، رائلی میریڈتھ ، موئیزیز ہینرکس ، جلج سکسینہ ، اتکرش سنگھ ، فیبین ایلن اور سوربھ کمار ۔
چنئی سپرکنگس نے خریدے یہ کھلاڑیمعین علی ، کرشنپا گوتم ، چتیشور پجارا ، ایم ہری شنکر ریڈی ، کے بھگت ورما ، کے ہری نشانت ۔
دہلی کیپٹلس نے نیلامی میں خریدے یہ کھلاڑیاسٹیو اسمتھ ، امیش یادو ، ریپل پٹیل ، وشنو ونود ، لقمان حسین میریوالا ، ایم سدھارتھ ، ٹام کرن ، سیم بلنگس ۔
کے کے آر نے خریدے یہ کھلاڑیشکیب الحسن ، ویبھو اروڑہ ، کرون نائر ، ہربھجن سنگھ ، بین کٹنگ ، پون نیگی ، وینکٹیش ائیر ، شیلڈن جیکسن ۔
ممبئی انڈینس نے خریدے یہ کھلاڑیایڈم ملنے ، ناتھن کلٹرنائل ، پیوش چاولہ ، جیمی نیشم ، یدھویر چرک ، مارکو جیسن ، ارجن تیندولکر ۔
آر سی بی نے خریدے یہ کھلاڑیگلین میکسویل ، سچن بے بی ، رجت پاٹیدار ، محمد اظہرالدین ، کائل جیمیسن ، ڈینیل کرسٹین ، سویش پربھودیسائی ، کے ایس بھرت ۔
سن رائزرس حیدآباد نے خریدے یہ کھلاڑیجگدیش سچت ، کیدار جادھو، مجیب الرحمان ۔
راجستھان رائلس نے خریدے یہ کھلاڑیشیوم دوبے ، کرس مورس ، مستفیض الرحمان ، چیتن سکریا ، کے سی کریپپا ، لیام لیونگسٹون ، کلدیپ یادو ، آکاش سنگھ ۔
نیلامی میں آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کی تھی ، جس کے بعد 192 کھلاڑی نیلامی میں شامل ہوئے ۔ نیلامی کی فہرست میں 164 ہندوستانی اور 125 غیر ملکی اور ایسوسی ایٹ ممالک کے تین کھلاڑیوں کو جگہ ملی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔