ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021 Auction: جس کھلاڑی پر 28 کروڑ روپئے خرچ کرنے کو تیار تھے وراٹ کوہلی، اسے کسی نے نہیں خریدا

IPL 2021 Auction میں کل 57 کھلاڑی فروخت کئے گئے، لیکن کچھ بڑے کھلاڑیوں پر کسی ٹیم نے دلچسپی نہیں دکھائی، ان میں سے ایک کھلاڑی ایسا ہے، جس پر وراٹ کوہلی 28 کروڑ روپئے خرچ کرنے کو بھی تیار تھے۔

  • Share this:
IPL 2021 Auction: جس کھلاڑی پر 28 کروڑ روپئے خرچ کرنے کو تیار تھے وراٹ کوہلی، اسے کسی نے نہیں خریدا
IPL 2021 Auction: ان 6 بڑے کھلاڑیوں کو کسی نے نہیں خریدا

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے آکشن (IPL 2021 Auction) میں سبھی ٹیموں نے مل کر 57 کھلاڑیوں کو خریدا۔ پنجاب نے سب سے زیادہ 9 کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں جگہ دی۔ وہیں چنئی نے 6، دہلی- کولکاتا اور راجستھان نے 8-8 کھلاڑی خریدے۔ ممبئی نے 7 اور بنگلور نے 8 کھلاڑی خریدے۔ وہیں حیدرآباد نے سب سے کم 3 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا، لیکن آئی پی ایل آکشن میں کچھ عظیم کھلاڑی ایسے بھی رہے، جنہیں کوئی خریدار نہیں ملا۔ ان میں سے ایک کھلاڑی ایسا ہے، جس پر وراٹ کوہلی 28 کروڑ روپئے خرچ کرنے کو بھی تیار تھے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون ہیں وہ 6 بڑے کھلاڑی، جن پر کسی آئی پی ایل کی ٹیم نے دلچسپی نہیں دکھائی۔

گزشتہ سال رائل چیلنجرس بنگلور نے سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اسرو اڈانا کو خریدا تھا۔ اسرو اڈانا کے لئے بنلگور نے 50 لاکھ روپئے ادا کئے تھے۔ حالانکہ انہیں خریدنے کے بعد بنگلور کے کرکٹ ڈائریکٹر مائیک ہیسن نے کہا تھا کہ اس تیز گیند باز کے لئے وہ اپنے پرس میں بچے سبھی 28 کروڑ روپئے خرچ کرنے کو بھی تیار تھے، لیکن آئی پی 2020 میں اڈانا کی کارکرردگی مایوس کن رہی۔ اڈانا نے 10 میچوں میں صرف 8 وکٹ لئے اور ان کا اکنامی ریٹ بھی 9 رن فی اوور سے زیادہ کا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ بنگلور نے انہیں پہلے ریلیز کیا اور اس کے بعد آکشن میں ان پر کسی ٹیم نے داوں نہیں لگایا۔

بگ بیش لیگ 10 میں سڈنی تھنڈر کے لئے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے بلے باز ایلکس نے بلے سے طوفان مچایا ہوا تھا، لیکن اس کے باوجود یہ کھلاڑی آئی پی ایل میں نہیں فروخت ہوا۔ ہیلس نے بگ بیش میں سب سے زیادہ 543 رن بنائے تھے اور ان کے بلے سے 30 چھکے نکلے تھے۔ غضب کی بات یہ ہے کہ ہیلس کا اسٹرائیک ریٹ بھی 160 رنوں سے زیادہ کا رہا، لیکن کسی آئی پی ایل ٹیم نے انہیں نہیں خریدا۔

 آسٹریلیا کے ایک اور باصلاحیت کھلاڑی مارنس لابوشین کو آئی پی ایل 2021 میں کوئی خریدار نہیں ملا۔ لابوشین حال ہی میں بگ بیش میں آل راونڈر کے طور پر ابھرے تھے۔ اس کھلاڑی نے 6 میچوں میں 10 وکٹ حاصل کئے اور ساتھ ہی 29.33 کی اوسط سے 176 رن بنائے، لیکن کسی آئی پی ایل ٹیم نے ان میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

سندیپ - لامچھانے گزشتہ تین سالوں سے دہلی کیپٹلس کا حصہ رہے لیگ اسپنر سندیپ لامچھانے کے لئے بھی آئی پی ایل 2021 کی آکشن مایوس کن رہی۔ اس لیگ اسپنر کو 14 ویں سیزن میں کوئی خریدار نہیں ملا۔ لامچھانے کو گزشتہ 3 سال سے ہر سیزن کے 2 کروڑ روپئے مل رہے تھے، لیکن اس بار دہلی نے انہیں ریلیز کیا اور آکشن میں انہیں اور بڑا جھٹکا لگا، جب انہیں کسی نے نہیں خریدا۔ لامچھانے نے 9 آئی پی ایل میچوں میں کل 13 وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔

ایرون فنچ کو عالمی کرکٹ کے سب سے طوفانی ٹی -20 سلامی بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن اس بار آئی پی ایل 2021 میں انہیں کوئی خریدار نہیں ملا۔ گزشتہ سیزن میں ایرون فنچ کو گزشتہ سال رائل چیلنجرس بنگلورو نے 4.40 کروڑ روپئے میں خریدا تھا، لیکن گزشتہ سیزن میں وہ 12 میچوں میں 268 رن ہی بنا پائے۔ خراب فارم کی وجہ سے ہی ایرون فنچ کو کوئی خریدار نہیں مل پایا۔

جیسن رائے بھی انگلینڈ کے سب سے طوفانی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، لیکن آئی پی ایل 2021 میں انہیں کسی ٹیم نے موقع نہیں دیا۔ جیسن رائے نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرس کے لئے 12 میچوں میں 355 رن بنائے، لیکن اس کا فائدہ انہیں آئی پی ایل میں نہیں مل پایا۔


Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 19, 2021 07:33 AM IST