IPL Auction 2021: کرشنپا گوتم 46 گنا زیادہ مہنگے بکے ، آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی بنے

IPL Auction 2021: کرشنپا گوتم 46 گنا زیادہ مہنگے بکے ، آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی بنے

IPL Auction 2021: کرشنپا گوتم 46 گنا زیادہ مہنگے بکے ، آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی بنے

32 سال کے گوتم کا بیس پرائس 20 لاکھ روپے تھا اور سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سپر کنگس نے گوتم کو 9.25 کروڑ روپے کی ریکارڈ قیمت پر خرید لیا ۔ گوتم نے اب تک ہندوستان کے لئے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے اور انہوں نے ٹی ٹوینٹی مقابلوں میں 62 میچوں میں 594 رن بنانے کے علاوہ 41 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated :
  • Share this:
    کرناٹک کے آف اسپن آل راونڈر کرشنپا گوتم آئی پی ایل 14 کی نیلامی میں جمعرات کو آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی بن گئے۔  32 سال کے گوتم کا بیس پرائس 20 لاکھ روپے تھا اور سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سپر کنگس نے گوتم کو 9.25 کروڑ روپے کی ریکارڈ قیمت پر خرید لیا ۔ گوتم نے اب تک ہندوستان کے لئے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے اور انہوں نے ٹی ٹوینٹی مقابلوں میں 62 میچوں میں 594 رن بنانے کے علاوہ 41 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

    آئی پی ایل 14 کی نیلامی اس مرتبہ کئی ہندوستانی کھلاڑیوں کو راس آئی ۔ ممبئی کے بائیں ہاتھ کے میڈیم تیزگیند باز شیوم دوبے کا بیس پرائس 50 لاکھ تھا اور انہیں راجستھان رائلس نے 4.40 کروڑ روپے کی قیمت پر خریدا ۔ تمل ناڈو کے آف اسپنر شاہ رخ خان کو پنجاب کنگز نے 5.25 کروڑ میں خریدا تھا ، جبکہ ان کا بیس پرائس 20 لاکھ روپے تھا ۔ چیتن سکریا ایک اور ایسے کھلاڑی تھے ، جنہیں راجستھان کی ٹیم نے 1.20 کروڑ کی قیمت میں خریدا ۔

    ہندوستان کے ٹیسٹ ماہر بلے باز چیتشور پوجارا کو آخر کار آئی پی ایل میں خریدار مل گیا ہے ۔ پجارا 2014 میں پنجاب کی طرف سے کھیلنے کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کریں گے ۔ چنئی نے انہیں 50 لاکھ روپے کی قیمت پر خریدا ہے ۔

    راجستھان نے بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن کو ایک کروڑ اور چیتن سکریا کو 1.20 کروڑ میں خریدا۔ ممبئی انڈینس نے ہندوستانی لیگ اسپنر پیوش چاول کو 2.40 کروڑ ، نیتھن کولٹر نائل کو پانچ کروڑ اور ایڈم ملنے کو 3.20 کروڑ میں خریدا۔ دہلی کی ٹیم نے ہندوستان کے تیزگیندباز امیش یادو کو ایک کروڑ میں خریدا۔

    کولکاتہ نے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو 3.20 کروڑ میں خریدا ۔ حالانکہ شکیب 19 مئی سے آئی پی ایل کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے نیلامی سے قبل فرنچائزی ٹیموں کو واضح کردیا تھا کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی 19 مئی کے بعد سے آئی پی ایل کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: