نئی دہلی: ملک میں کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں آئی پی ایل (IPL 2021) کے انعقاد کو لے کر سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ اس درمیان بی سی سی آئی (BCCI) نے اتوار کو بڑا اعلان کیا۔ بورڈ کے مطابق، کھلاڑیوں کو کورونا کا ٹیکہ لگانے کے لئے وزارت صحت سے بات کی جائے گی۔ ٹی -20 لیگ کا آغاز 9 اپریل سے ہونے جا رہا ہے۔ پہلا مقابلہ ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان ہوگا۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’کورونا کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے میرے حساب سے صرف ٹیکہ کاری ہی واحد علاج ہے۔ کوئی نہیں جانتا ہے کہ کورونا کب ختم ہوگا اور آپ اسے لے کر کوئی دائرہ طے نہیں کرسکتے‘۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے تحفظ کے لئے ٹیکہ کاری ضروری ہے۔ حالانکہ پہلے خبر آرہی تھی کہ کھلاڑیوں کو ٹیکہ نہیں لگایا جائے گا۔
جب راجیو شکلا سے پوچھا گیا کہ کیا وزارت صحت سے ٹیکہ کاری کے لئفے تحریر میں کچھ کہا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ بورڈ اس پر غور کر رہا ہے اور یقینی طور پر ٹیکہ کاری کے لئے وزارت سے رابطہ کیا جائے گا۔ معلوم ہو کہ ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری نے ہندوستان اور انگلینڈ سیریز کے دوران کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا۔ حالانکہ کھلاڑیوں کو لے کر اب تک ایسی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔
چار ٹیم کے اراکین اب تک کورونا پازیٹیوبنگلورو کے سلامی بلے باز دیو دتہ پڈکل کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ دیو دتہ پڈکل کورونا وائرس سے پازیٹیو ہونے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے نتیش رانا اور دہلی کیپٹلس کے اکشر پٹیل کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ چنئی سپرکنگس کا ایک رکن متاثر ہے۔ اس کے علاوہ وانکھیڑے اسٹیڈیم کے 10 ملازم اور بی سی سی آئی کے ذریعہ مقرر کئے گئے ٹورنامنٹ کمیٹی سے منسلک 6 اراکین بھی پازیٹیو ہیں۔ یعنی آئی پی ایل سے جڑے 20 لوگ اب تک کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔