اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2021 : چنئی سپرکنگس پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی ، دھونی کے چھکے سے حیدرآباد کو دی مات

    SRH vs CSK: چنئی نے حیدرآباد کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 134 رن پر روکا اور 19.4اوور میں چار وکٹ پر 139 رن بناکر جیت حاصل کی اور پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جیت کا چھکا مارا اور ٹیم کو گیارہ میچوں میں نویں جیت دلائی۔

    SRH vs CSK: چنئی نے حیدرآباد کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 134 رن پر روکا اور 19.4اوور میں چار وکٹ پر 139 رن بناکر جیت حاصل کی اور پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جیت کا چھکا مارا اور ٹیم کو گیارہ میچوں میں نویں جیت دلائی۔

    SRH vs CSK: چنئی نے حیدرآباد کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 134 رن پر روکا اور 19.4اوور میں چار وکٹ پر 139 رن بناکر جیت حاصل کی اور پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جیت کا چھکا مارا اور ٹیم کو گیارہ میچوں میں نویں جیت دلائی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      شارجہ : آئی پی ایل فہرست میں چوٹی پر چل رہی چنئی سپرکنگس نے پلے آف میں بنا لی ہے۔ چنئی نے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی سن رائزرس حیدرآباد کو جمعرات کو آئی پی ایل مقابلے میں چھ وکٹ سے شکست دیکر پلے آف کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ چنئی نے حیدرآباد کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 134 رن پر روکا اور 19.4اوور میں چار وکٹ پر 139 رن بناکر جیت حاصل کی اور پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جیت کا چھکا مارا اور ٹیم کو گیارہ میچوں میں نویں جیت دلائی۔

      چنئی کی ٹیم کے لئے پچھلے سیزن میں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی تھی لیکن اس بار وہ پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی ہے۔ چنئی کے کپتان دھونی اپنی عادت کی طرح میچ کو آخری اوور تک لے گئے اور سدھارتھ کول کے اس اوور کی چوتھی گیند پر مڈآن کے اوپر سے زبردست چھکا لگاکر میچ ختم کردیا۔

      چنئی کو میچ میں شرت راج گائکواڈ اور فاف ڈوپلیسس نے اوپنگ شراکت میں 10.1 اوور میں 75 رن جوڑکر ٹیم کو شاندار شروعات دی ۔ گائکواڈ نے 38 گیندوں پر 45 رن میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ جیسن ہولڈر نے گائکواڈ کا وکٹ لیا۔ معین علی 17 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 17 رن بناکر راش خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ راشد کی گیند معین کے پیر سے لگ کر گری اور اسٹمپ میں گھس گئی۔

      ہولڈر نے 16 ویں اوور میں سریش رینا کو دو رن پر ایل بی ڈبلیو کی اور اپنے اس اوور کی پانچویں گیند پر فاف ڈوپلیسس کو کو ل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ڈو پلیسس نے 36 گیندوں پر 41 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ امباتی رائیڈو نے 13 گیندوں پر ناٹ آوٹ 17 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا جبکہ دھونی نے 11 گیندوں پر ناٹ آوٹ 14 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ جوش ہزلووڈ کو پلیئر آف دی میچ کا انعام ملا۔

      اس سے پہلے حیدرآباد کی طرف سے سلامی بلے باز اور وکٹ کیپر ردھیمان ساہا نے 46 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 44 رن کی اننگز کھیلی۔ ابھیشیک شرما اور عبدالصمد دونوں نے 18-18 رن بنائے۔ ابھیشیک نے 13 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا جبکہ سمد نے 14 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ افغانی کھلاڑی راشد خان نے 13 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 17 رن بنائے۔

      حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے 11 گیندوں پر دوچوکوں کی مدد سے 11 رن بنائے اور انہیں براوو نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اوپنر جیسن رائے سات گیندوں میں دو رن بناکر ہزلووڈ کے شکار بنے۔ پریم گرگ دس گیندوں میں سات رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ جیسن ہولڈر پانچ گیندوں میں پانچ رن بنکر باونڈری پر دیپک چہار کے ہاتھوں بہترین کیچ کے ذریعہ آوٹ ہوئے۔

      چنئی کے لئے اس کے تیز گیند باز جوش ہلزووڈ نے چار اوور میں 24 رن دیکر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ کیربیائی آل راونڈر ڈوین براوو نے محض 17 رن دیکر دو وکٹ لئے۔ شاردل ٹھاکر نے چار اوور میں 37رن پر ایک وکٹ اور رویندر جڈیجہ نے تین اوور میں محض 14رن دیکر ایک وکٹ لیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: