உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: دہلی کیپٹلس نے چنئی سپرکنگس کو دی مات ، ٹیبل پوائنٹس میں ٹاپ پر بنائی جگہ

    IPL 2021: دہلی کیپٹلس نے چنئی سپرکنگس کو دی مات ، ٹیبل پوائنٹس میں ٹاپ پر بنائی جگہ (AFP)

    IPL 2021: دہلی کیپٹلس نے چنئی سپرکنگس کو دی مات ، ٹیبل پوائنٹس میں ٹاپ پر بنائی جگہ (AFP)

    Delhi Capitals vs Chennai Super Kings : چنئی نے انباٹی رائیڈو (55ناٹ آوٹ) کی شاندار نصف سنچری سے دہلی کیپیٹلس کے خلاف 20اوور میں پانچ وکٹ پر 136رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن دہلی نے دلچسپ اتار چڑھاو سے گزرتے ہوئے 19.4اوور میں سات وکٹ پر 139رن بناکر جیت اپنے نام کرلی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دوبئی : دہلی کیپیٹلس نے چنئی سپر کنگس کو دلچسپ مقابلہ میں پیر کو آخری اوور میں تین وکٹ سے شکست دیکر آئی پی ایل کی ٹیبل میں چوٹی کا مقام حاصل کرلیا۔ چنئی نے انباٹی رائیڈو (55ناٹ آوٹ) کی شاندار نصف سنچری سے دہلی کیپیٹلس کے خلاف 20اوور میں پانچ وکٹ پر 136رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن دہلی نے دلچسپ اتار چڑھاو سے گزرتے ہوئے 19.4اوور میں سات وکٹ پر 139رن بناکر جیت اپنے نام کرلی۔ دہلی نے اس جیت سے اپنے کپتان رشبھ پنت کو آج انکے یوم پیدائش پر جیت کا شاندار تحفہ دیا۔

      دہلی کی 13میچوں میں یہ دسویں جیت رہی اور وہ 20 پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ دوسری طرف چنئی کو مسلسل دوسری اور کل ملاکر چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ کیگیسو ربادا نے ڈوین براوو کی چوتھی گیند کو جیسے ہی چوکے لئے نکالا پورا دہلی خیمہ جیت کی خوشی سے اچھل پڑا اور سب نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

      ہدف چھوٹھا تھا لیکن وہاں تک پہنچنے میں دہلی کا پسینہ نکل گیا۔ اوپنر شیکھر دھون نے 35 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رن اور شمران ہتمائر نے 18 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے میچ جیتانے والے 28 رن بنائے۔ اوپنر پرتھوی شا نے تین چوکوں کی مدد سے 18 اور پہلا میچ کھیل رہے رپل پٹیل نے دو چوکوں کی مدد سے 18 رن بنائے۔ برتھ ڈے بوائے ریشبھ پنت نے محض 12 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 15 رن بنائے۔

      چنئی کی طرف سے رویندر جڈیجہ اور شاردل ٹھاکر نے دو دو وکٹ لئے۔ آل راونڈر اکشل پٹیل کو ان کی شاندار گیندبازی کے لئے پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: