ہوم » نیوز » اسپورٹس

CSK VS DC, IPL 2021: دہلی نے چنئی کو سات وکٹوں سے ہرایا ، دھون ۔ پرتھوی شا نے دلائی جیت

IPL 2021: دہلی کیپٹلس کیلئے شیکھر دھون اور پرتھوی شا نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ پرتھوی شا نے 38 گیندوں پر 72 رنوں کی اننگز کھیلی ، تو وہیں شیکھر شیکھر نے 54 گیندوں پر 85 رن بنائے ۔

  • Share this:
CSK VS DC, IPL 2021: دہلی نے چنئی کو سات وکٹوں سے ہرایا ، دھون ۔ پرتھوی شا نے دلائی جیت
CSK VS DC, IPL 2021: دہلی نے چنئی کو سات وکٹوں سے ہرایا ، دھون ۔ پرتھوی شا نے دلائی جیت

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے دوسرے میچ میں دہلی کیپٹلس نے چنئی سپرکنگس کو ایک طرفہ انداز سے مات دی ۔ دہلی نے 189 رنوں کے ہدف کو صرف تین وکٹ گنوا کر آٹھ گیند پہلے ہی حاصل کرلیا ۔ دہلی کیپٹلس کیلئے شیکھر دھون اور پرتھوی شا نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ پرتھوی شا نے 38 گیندوں پر 72 رنوں کی اننگز کھیلی ، تو وہیں شیکھر شیکھر نے 54 گیندوں پر 85 رن بنائے ۔ دھون اور شا نے پہلی وکٹ کیلئے 82 گیندوں میں 138 رنوں کی شراکت داری کرکے چنئی سپرکنگس کو پوری طرح سے میچ سے باہر کردیا ۔


اس سے پہلے گزشتہ سیشن میں باہر رہنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا کی 54 رنز کی جارحانہ بلے بازی اور سیم کرین کی 34 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت چنئی سپرکنگس نے دہلی کیپٹلس کے خلاف وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 20 اوور میں سات وکٹوں پر 188 رن کا اسکور بنایا۔ چنئی نے ٹاس گنوانے کے بعد پہلے بازی کرتے ہوئے اپنے پہلے دو وکٹ صرف سات رن پر گنوا دیئے ، اس کے بعد سریش رینا نے جارحانہ نصف سنچری اننگز کھیل کر چنئی کو چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا۔ اننگز کے دوسرے ہی اوور میں فاف ڈو پلیسیس کھاتہ کھولے بغیر تیزگیندباز اویس خان کی چوتھی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔


اننگز کے تیسرے اوور میں رتوراج گائکواڈ پانچ رنزبناکر کرس ووکس کی گیند پر پہلی سلپ میں شکھر دھون کو کیچ دے بیٹھے ۔ ان دو وکٹوں کے گرنے کے بعد رینا اور معین علی نے تیسرے وکٹ کے لئے 53 رن کی شاندار شراکت کی۔ علی پھر آف اسپنرروی چندرن اشون کی گیند پر ریورس شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند کو اونچا کھیل گئے اور شکھر نے آسان سا کیچ لے لیا۔ علی نے 24 گیندوں پر 36 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔


علی کا وکٹ گرنے کے بعد رینا اور امباتی رائیڈو نے پھر چوتھے وکٹ کے لئے 63 رن کی بہترین شراکت کی۔ رینا نے باونڈری لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ رائیڈو نے ٹام کرین کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شیکھر دھون کو سیدھا کیچ پکڑایا۔ رائیڈو نے 16 گیندوں پر 23 رن میں ایک اچوکا اور دوچھکے لگائے۔

رائیڈو کے آوٹ ہونے کے بعد رینا ٹیم کے 137 کے اسکور پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوگئے۔ رینا نے 36 گیندوں پر 54 رن میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔ کپتان مہندر سنگھ زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکے اور اویس خان کی دوسری ہی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند کو اسٹمپس میں کھیل کر کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ حالانکہ اس کے بعد سیم کرین نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ آخری اوورز میں بڑے چوکے چھکے لگائے اور ٹیم کے اسکور کو 188 رن تک لے گئے۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر بولڈ ہوگئے۔

سیم کرین نے صرف 15 گیندوں پر 34 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ جڈیجہ 17 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔ دہلی کے لئے کرس ووکس نے 18 رن پر دو اور اویس خان نے 23 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 10, 2021 11:41 PM IST