ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021: دہلی کیپٹلس پانچویں جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچی ، کولکاتہ کو ملی پانچویں ہار

دہلی کی سات میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ کولکاتہ کو سات میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دلی اس جیت کے بعد فہرست میں دوسرے مقام پر آگئی ہے۔ کولکاتہ اپنی پانچویں شکست کے بعد فہرست میں پانچویں نمبر ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 30, 2021 01:02 AM IST
  • Share this:
IPL 2021: دہلی کیپٹلس پانچویں جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچی ، کولکاتہ کو ملی پانچویں ہار
IPL 2021: دہلی کیپٹلس پانچویں جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچی ، کولکاتہ کو ملی پانچویں ہار (PTI)

احمدآباد : نوجوان اوپنر بلے باز پرتھوی شاہ کی 82 رن کی زبردست اننگز اور ان کی شیکھر دھون (46) کے ساتھ 132 رن کی اوپننگ شراکت داری کی بدولت دہلی کیپیٹل نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو جمعرات کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دی ۔ کولکاتہ نے کیریبیائی آل راؤنڈر آندرے رسل کی ناٹ آؤٹ 45 رن کی آتشی پاری کی بدولت نے دہلی کیپیٹلس کے خلاف جمعرات کو آئی پی ایل مقابلے میں 20 اوور میں چھ وکٹ پر 154 رن کا چیلنج بھرا اسکور بنایا ، لیکن دہلی نے 16.3 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر 156 رن بناتے ہوئے آسانی سے مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔ دہلی کی سات میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ کولکاتہ کو سات میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


پلیئر آف دی میچ بنے پرتھوی نے اننگز کے پہلے اوور میں شیوم ماوی کی گیندوں پر مسلسل چھ چوکے لگائے ۔ پرتھوی نے 18 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی جو اس سیشن کی سب سے تیز نصف سنچری بن گئی ۔ پرتھوی نے 41 گیندوں پر 82 رن کی طوفانی اننگز میں 11 چوکے اور تین چھکے لگائے ۔


پرتھوی شاہ کے بہترین حملوں نے دہلی کا کام کافی آسان بنادیا۔ دوسرے سرے پر ان کے جوڑی دار شیکھر دھون نے 47 گیندوں پر 46 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شیکھر کو تیز گیندباز پیٹ کمنس نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ کمنس نے اپنے اگلے اوور میں پرتھوی کو نتیش رانا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد دہلی کے کپتان ریشبھ پنت کو شیوم ماوی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ پنت نے 8 گیندں پر 16 رن میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ مارکس اسٹائنس نے تین گیندوں پر ناٹ آؤٹ چھ رن بناکر دہلی کو جیت کی منزل تک پہنچا دیا۔


دلی اس جیت کے بعد فہرست میں دوسرے مقام پر آگئی ہے۔ کولکاتہ اپنی پانچویں شکست کے بعد فہرست میں پانچویں نمبر ہے۔ کولکاتہ کی طرف سے کمنس نے 24 رن پر تین وکٹ لئے۔ اس سے قبل دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج 33 سال کے ہوئے رسل نے 27 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 45 رن بنائے۔ برتھ ڈے بوائے کی اس شاندار پاری سے کولکاتہ  نے اپنے اسکور کو کافی حد تک بہتر کر لیا ورنہ ایک وقت اس کے چھ وکٹ 109 رن پر گر چکے تھے۔

نتیش رانا 15 رن بنا کر لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گئے۔ رانا نے 12 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ شبھمن گل پھر راہل ترپاٹھی کے ساتھ اسکور کو 69 رن تک لے گئے ۔ مارکس اسٹائنِس نے ترپاٹھی کو للت یادو کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ ترپاٹھی نے 17گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 19 رن بنائے۔ کپتان مارگن کا کھاتہ نہیں کھلا اور للت یادو کی دوسری گیند پر اسٹیو اسمتھ کو کیچ تھما بیٹھے۔ سنیل نارائن کو للت یادو نے پہلی ہی گیند پر بولڈ کر دیا۔

گل کو اویس خان نے اپنا شکار بنایا۔ گل نے 38 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 43 رن بنائے۔ دنیش کارتک 14 رن بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر پویلین لوٹے۔ رسل نے پھر پیٹ کَمِنس کے ساتھ ٹیم کو 154 تک پہنچایا۔ کمنس نے 13 گیندوں میں ایک چوکے کے سہارے 11 رن بنائے۔ رسیل نے اویس خان کی پاری کی آخری گیند پر چھکا لگایا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 30, 2021 12:47 AM IST