ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021: دہلی کیپٹلس چھٹی جیت کے ساتھ ٹاپ پر ، پنجاب کنگس کو پانچویں شکست

دہلی کی 8 میچوں میں یہ چھٹی جیت رہی اور وہ 12 پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ پنجاب کو دوسری طرف 8 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چھ پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں چھٹے مقام پر ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2021 01:01 AM IST
  • Share this:
IPL 2021: دہلی کیپٹلس چھٹی جیت کے ساتھ ٹاپ پر ، پنجاب کنگس کو پانچویں شکست
IPL 2021: دہلی کیپٹلس چھٹی جیت کے ساتھ ٹاپ پر ، پنجاب کنگس کو پانچویں شکست (PIC: PTI)

احمد آباد : سلامی بلے باز شیکھر دھون کے بہترین 69 رن اور شمرن ہیٹمائر کے زوردار 16 رنوں کی بدولت دہلی کیپیٹل نے پنجاب کنگس کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتوار کے روز آئی پی ایل مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دیکر فہرست میں 12 پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کرلیا ۔ پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے پیٹ میں درد کی وجہ سے ان کے اسپتال میں داخل ہونے سے مینک اگروال کو کپتانی سونپی گئی اور انہوں نے اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 99 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ، جس کی بدولت پنجاب کنگز نے دہلی کیپٹلز کے خلاف 20 اوور میں چھ وکٹوں پر 166 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن دلی نے 17.4 اوور میں تین وکٹ پر 167 رن بناکر 141 گیندیں باقی رہتے میچ ختم کردیا۔


دہلی کی 8 میچوں میں یہ چھٹی جیت رہی اور وہ 12 پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ پنجاب کو دوسری طرف 8 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چھ پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں چھٹے مقام پر ہے۔ اوپننگ میں آتے ہی مینک نے اننگز کی آخری گیند تک پرچم تھامے رکھا اور آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے ۔ اوپنر پربھاسمر سنگھ نے 12، کرس گیل نے 13 اور ڈیوڈ ملان نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 26 گیندوں پر 26 رنز بنائے ۔ دیپک ہڈا نے ایک ، شاہ رخ خان نے چار اور کرس جورڈن نے دو جبکہ ہریریت برار نے ناٹ آؤٹ چار رن بنائے۔


دہلی کی طرف سے کیگیسو ربادا نے چار اوور میں 36 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اویس خان اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے شیکھر اور پرتھوی شا نے دہلی کو 63 رنز کا ٹھوس آغاز دیا۔ پرتھوی نے بائیں ہاتھ کے اسپنر ہرپریت برار کی گیند پر بولڈ ہونے سے پہلے 22 گیندوں پر 39 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اسٹیون اسمتھ نے ریلی میریڈیتھ کی گیند پر ڈیوڈ مالان کو کیچ دینےسے قبل 22 گیندوں پر 24 رن بناتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے 11 گیندوں پر 14 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا ۔ پنت کو کرس جورڈن نے مینک کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

شمرن ہیٹمائر نے محض چار گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگاتے ہوئے میچ 18 ویں اوور میں ختم کیا۔ میریڈیتھ نے دو گیندیں وائڈ ڈالیں اور میچ ختم ہوگیا۔ ہیٹمائر 16 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شیکھر نے 47 گیندوں میں 69 رن پر چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 03, 2021 01:00 AM IST