ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021 : سپر اوور میں دہلی کیپٹل کی جیت ، ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ، حیدرآباد کی چوتھی ہار

آئی پی ایل کے 20 ویں میچ میں دہلی نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹ پر 159 رن بنائے ۔ جواب میں حیدرآباد نے بھی سات وکٹ پر 159 رن بنا ڈالے ۔ آخری اوور میں حیدرآباد کو جیت کیلئے 16 رن بنانے تھے ، لیکن 15 رن بنے اور میچ سپراوور میں چلا گیا تھا ۔

  • Share this:
IPL 2021 : سپر اوور میں دہلی کیپٹل کی جیت ، ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ، حیدرآباد کی چوتھی ہار
IPL 2021 : سپر اوور میں دہلی کیپٹل کی جیت ، ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ، حیدرآباد کی چوتھی ہار (PTI)

دہلی کیپٹلس نے سن رائزس حیدرآباد کو سپر اوور میں ہرادیا ۔ حیدرآباد نے سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے سات رن بنائے تھے ۔ دہلی نے چھ گیندوں پر آٹھ رن بناکر میچ جیت لیا ۔ اس سے پہلے آئی پی ایل کے 20 ویں میچ میں دہلی نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹ پر 159 رن بنائے ۔ جواب میں حیدرآباد نے بھی سات وکٹ پر 159 رن بنا ڈالے ۔ آخری اوور میں حیدرآباد کو جیت کیلئے 16 رن بنانے تھے ، لیکن 15 رن بنے اور میچ سپراوور میں چلا گیا تھا ۔ یہ سیزن کا پہلا سپر اوور تھا ۔ جیت کے ساتھ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ ٹیم کی یہ چوتھی جیت ہے ۔


اس سے پہلے 160 رن کے ہدف کا پیچھا کرنے کیلئے اتری حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی ۔ کپتان وانر چھ رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد جانی بیئرسٹو نے 18 گیندوں پر 38 رن کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی واپسی کرائی ۔ بیئرسٹو نے تین چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ تیسرے نمبر پر اترے وراٹ سنگھ بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ۔ وہ چار رن بناکر آویش خان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے علاوہ کین ولیمسن نے 66 رن ، کیدار جادھو نے نو رن ، ابھیشیک شرما نے پانچ رن ، وجے شنکر نے آٹھ رن اور جگدیشا نے 14 رن بنائے ۔


اس سے پہلے دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ شیکھر دھون اور پرتھوی نے پہلی وکٹ کے لئے 81 رنز جوڑے ۔ شیکھر کو لیگ اسپنر راشد خان نے بولڈ کیا۔ شیکھر نے 26 گیندوں پر 28 رنز میں تین چوکے لگائے۔ پرتھوی نے سیزن کی اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی اور وہ ایک رن چرانے چکر میں جگدیش سوچت کے تھرو پررن آؤٹ ہوگئے۔ پرتھوی نے 39 گیندوں پر 53 رنز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دونوں اوپنرز کی وکٹیں تین رنز کے وقفے میں گر گئیں۔


اسٹیون اسمتھ اور کپتان رشبھ پنت نے تیسری وکٹ کے لئے 58 رنز کی شراکت کی۔ سدھارتھ کول کے بڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش میں پینت سوچت کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ پنت نے 27 گیندوں پر 37 رنز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شمرون ہیٹمائر نے کول کی گیند زیادہ اونچی کھیلی اور کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ ہیٹمائرے نے صرف ایک رن بنادیا۔ اسمتھ نے 25 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 34 رنز بنائے جبکہ مارکس اسٹوئنس دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 26, 2021 12:30 AM IST