உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: ٹی نٹراجن کو کورونا ہونے کے باوجود ہوگا دہلی ۔ حیدر آباد کا میچ ، BCCI کا بڑا فیصلہ

    IPL 2021: ٹی نٹراجن کو کورونا ہونے کے باوجود ہوگا دہلی ۔ حیدر آباد کا میچ ، BCCI کا بڑا فیصلہ

    IPL 2021: ٹی نٹراجن کو کورونا ہونے کے باوجود ہوگا دہلی ۔ حیدر آباد کا میچ ، BCCI کا بڑا فیصلہ

    IPL 2021: نٹراجن کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپیٹلس کے درمیان ہونے والے میچ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے تھے ، لیکن بی سی سی آئی نے اس پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے واضح کردیا ہے کہ دہلی کیپیٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : کورونا نے ایک بار پھر انڈین پریمیئر لیگ 2021 کو نشانہ بنایا ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ نٹراجن کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپیٹلس کے درمیان ہونے والے میچ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے تھے ، لیکن بی سی سی آئی نے اس پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے واضح کردیا ہے کہ دہلی کیپیٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا ۔ بتادیں کہ دہلی اور حیدرآباد کے درمیان میچ بدھ کی شام 7.30 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ حالانکہ ٹی نٹراجن کو ٹیم سے الگ کردیا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ آل راؤنڈر وجے شنکر کو بھی آئیسولیٹ کیا گیا ہے ، کیونکہ وہ نٹراجن کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے ۔

      ادھر سن رائزرس حیدرآباد کی پریس ریلیز کے مطابق ٹیم کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن آرٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ میں کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ انہیں باقی ٹیم سے الگ آئیسولیٹ کردیا گیا ہے ۔ نٹراجن کے قریبی رابطے میں آئے حیدرآباد کے چھ اراکین کو بھی آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔ نٹراجن کے رابطے میں آل راونڈر وجے شنکر ، ٹیم مینیجر وجے کمار ، فیزتھیریپسٹ شیام سندر جی ، ڈاکٹر انجنا وانن ، لاجسٹک مینیجر تشار کھیڈکر اور نیٹ بالر پریاس گنیشن تھے ۔

      نٹراجن کے قریبی رابطے میں آئے اراکین سمیت دیگر کھلاڑیوں کا آج آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا ، جس کے نتائج نگیٹو آئے ہیں ۔ سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس کے درمیان آج رات مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا ۔ بی سی سی آئی نے اس کی تصدیق کردی ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ مئی میں ہندوستان میں بایو ببل میں کورونا پازیٹیو کے کئی معاملات سامنے آنے بعد آئی پی ایل کو روک دیا گیا تھا، جو اتوار (19 سمبر ) سے یو اے ای میں دوبارہ شروع ہوا ہے ۔

      دہلی کی ٹیم آٹھ میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ سن رائزرس حیدرآباد کے سات میچوں میں صرف دو پوائنٹس ہیں اور وہ سب سے نچلے پائیدان پر ہے ۔ سن رائزرس نے اب تک صرف ایک میچ میں جیت حاصل کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: