உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: آر سی بی آئی پی ایل سے باہر، کوہلی بطور کپتان نہیں جیت سکے خطاب ، کے کے آر جیتا

    IPL 2021: آر سی بی آئی پی ایل سے باہر، کوہلی بطور کپتان نہیں جیت سکے خطاب ، کے کے آر جیتا (KKR Instagram)

    IPL 2021: آر سی بی آئی پی ایل سے باہر، کوہلی بطور کپتان نہیں جیت سکے خطاب ، کے کے آر جیتا (KKR Instagram)

    IPL 2021 Eliminator: پہلے کھیلتے ہوئے آر سی بی نے 7 وکٹوں پر 138 رنز بنائے۔ آف اسپنر سنیل نارائن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کے کے آر نے 19.4 اوورس میں 6 وکٹ گنوا کر ہدف کو حاصل کرلیا۔ ٹیم اب 13 اکتوبر کو کوالیفائر 2 میں دہلی کیپیٹلس سے مقابلہ کرے گی ۔

    • Share this:
      شارجہ : کے کے آر کا آئی پی ایل 2021 میں اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹیم نے آر سی بی  کو ایلیمینیٹر میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ اس کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کی قیادت میں آر سی بی کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ کوہلی نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ سیزن کے بعد ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے۔ یعنی کوہلی کی کپتانی کا کیریئر بغیر آئی پی ایل خطاب کے ختم ہوگیا ہے ۔ اب تک وہ بطور کھلاڑی بھی آئی پی ایل ٹرافی نہیں جیت سکے ہیں ۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے آر سی بی نے 7 وکٹوں پر 138 رنز بنائے۔ آف اسپنر سنیل نارائن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کے کے آر نے 19.4 اوورس میں 6 وکٹ گنوا کر ہدف کو حاصل کرلیا۔ ٹیم اب 13 اکتوبر کو کوالیفائر 2 میں دہلی کیپیٹلس سے مقابلہ کرے گی ۔

      شبھمن گل (29) اور وینکٹیش ایئر (26) نے ہدف کے تعاقب میں کے کے آر کو اچھا آغاز دیا ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 41 رنز جوڑے۔ گل نے 18 گیندوں میں 4 چوکے لگائے اور ہرشل پٹیل نے انہیں آؤٹ کیا ۔ اس کے بعد راہل ترپاٹھی (6) نے ایک چوکا لگا کر اچھی شروعات کی ، لیکن لیگ اسپنر یجویندر چہل نے اپنے پہلے ہی اوور میں ان کو پویلین کی راہ دکھادی ۔

      ہرشل پٹیل نے میچ کے 11 ویں اوور میں وینکٹیش ایئر کو آؤٹ کرکے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔ 3 وکٹیں گرنے کے بعد میدان پر اترے سنیل نارائن نے 12 ویں اوور کی تیسری ، چوتھی اور پانچویں گیند پر لگاتار 3 چھکے لگا کر آر سی بی کو میچ سے تقریبا باہر ہی کر دیا ۔ اس کے بعد نتیش رانا 23 رنز بنا کر چہل کا دوسرا شکار بن گئے۔ 110 رنز کے اسکور پر ٹیم نے چوتھی وکٹ گنوا دی ۔

      نارائن 26 رنز بنانے کے بعد سراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹیم نے 125 رنز کے اسکور پر 5 ویں وکٹ گنوا دیں ۔ 18 ویں اوور میں سراج نے دنیش کارتک (10) کی شکل میں کے کے آر کو چھٹا جھٹکا دیا ۔ کے کے آر کو آخری 2 اوورس میں جیت کے لئے 12 رنز بنانے تھے۔ 19 ویں اوور میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند جارج گارٹن نے صرف 5 رنز دئے اور آخری اوور میں 7 رنز بچ گئے ۔ شکیب نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ دوسری گیند پر ایک رن لیا ۔ مورگن نے تیسری گیند پر ایک رن لیا ۔ شکیب نے چوتھی گیند پر ایک رن لے کر ٹیم کو جیت دلا دی۔

      اس سے پہلے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے اسپنر سنیل نارائن نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 21 رن پر چار وکٹ لے کر رائل چیلنجرز بنگلورو کو آئی پی ایل کے ایلیمینیٹر میچ میں پیر کے روز 20 اوورمیں سات وکٹ پر 138 کے عام سکور پر روک دیا ۔ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے 33 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 39 رن بنائے۔ وراٹ کونارائن نے ٹیم کے 88 اسکور پر تیسرے بلے باز کے طور پر بولڈ کیا ۔ وراٹ نے دیودت پڈیکل کے ساتھ اوپننگ شراکت داری میں 49 رن جوڑے ۔ پڈیکل 18 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 21 رن بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ شریکر بھرت 16 گیندوں پر نو رن بناکر نارائن کی گیند پر بڑا شارٹ لگانے کی کوشش میں وینکٹیش ایئر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ۔ بھرت کی وکٹ 69 پر اور ویراٹ کی وکٹ 88 پر گری۔

      گلین میکس ویل 18 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 15 رن بنا کر نارائن کا چوتھا شکار بنے ۔ اس سے قبل نارائن نے ایبی ڈی ویلیئرز کو بولڈ کر کے پویلین بھیجا تھا۔ ڈی ولیئرز نے نو گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 11 رن بنائے۔ شہباز احمد 14 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 13 رن بنا کر فرگوسن کا دوسرا شکار بن گئے۔ ڈینیل کرسچین آٹھ گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 9 رن بنا کر اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔ ہرشل پٹیل چھ گیندوں پر آٹھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

      کولکاتہ کی جانب سے نارائن نے چار اوور میں 21 رن پر چار وکٹ اور فرگوسن نے چار اوور میں 30 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: