உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021 : جیسن رائے کی اننگز سنجو سیمسن پر بھاری ، حیدر آباد نے راجستھان کو دی مات

    IPL 2021 : جیسن رائے کی اننگز سنجو سیمسن پر بھاری ، حیدر آباد نے راجستھان کو دی مات (Jason Roy Instagram)

    IPL 2021 : جیسن رائے کی اننگز سنجو سیمسن پر بھاری ، حیدر آباد نے راجستھان کو دی مات (Jason Roy Instagram)

    پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلس نے 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنائے ، لیکن جیسن رائے اور ولیمسن کی شاندار بلے بازی نے حیدرآباد کو سیزن کی دوسری جیت دلائی ۔ ٹیم نے 18.3 اوورز میں 3 وکٹ گنوا کر ہدف کو حاصل کرلیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دبئی : وہائٹ بال کرکٹ کے بہترین سلامی بلے بازوں میں سے ایک جیسن رائے انڈین پریمیئر لیگ 2021 (آئی پی ایل 2021) کے 40 ویں میچ میں نظر آئے ۔ جیسن رائے نے سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے ڈیبیو کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری بنائی اور ٹیم کو راجستھان رائلس کے خلاف 7 وکٹوں سے جیت دلائی ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلس نے 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنائے ، لیکن جیسن رائے اور ولیمسن کی شاندار بلے بازی نے حیدرآباد کو سیزن کی دوسری جیت دلائی ۔ ٹیم نے 18.3 اوورز میں 3 وکٹ گنوا کر ہدف کو حاصل کرلیا ۔

      جیسن رائے نے ساہا کے ساتھ مل کر حیدرآباد کو تیز شروعات دلائی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 57 رنز بنائے ۔ اس کے بعد رائے نے کپتان ولیمسن کے ساتھ مل کر راجستھان کو میچ سے پوری طرح سے باہر کردینے کیلئے ایک اور نصف سنچری کی ساجھیداری کی ۔ جیسن رائے نے 8 چوکے اور ایک چھکا کی مدد سے 42 گیندوں پر 60 رنز بنائے ۔  اس کے علاوہ ساہا نے 18 رن بنائے جبکہ پریم گرگ صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ کین ولیمسن 51 اور ابھیشیک شرما 21 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 48 رنز بنائے ۔

      راجستھان رائلس کی ٹیم کے پاس جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر آنے کا موقع تھا ، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکی ۔ دوسری طرف سن رائزرز حیدرآباد پوائنٹس ٹیبل میں آخری مقام پر ہے ، کیونکہ سیزن میں یہ اس کی دوسری ہی جیت ہے۔ راجستھان کی 10 میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے ۔ ٹیم کے پاس صرف 8 پوائنٹس ہیں ۔ ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔

      اس سے قبل راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 57 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی ۔ سیمسن نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے ۔ سیمسن کے علاوہ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے 36 رنز بنائے۔ لومر 29 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ تاہم آخری دو اوورس میں راجستھان کی ٹیم نے کافی خراب کھیلتے ہوئے 12 گیندوں پر صرف 11 رنز ہی بنائے۔ حیدرآباد کے تیز گیند باز سدھارتھ کول نے آخری اوور میں 4 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ، جس میں سنجو سیمسن اور ریان پراگ کی وکٹیں شامل ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: