உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: کے کے آر نے چھٹی جیت کے ساتھ پلے آف کی جانب بڑھایا قدم، حیدرآباد کو ملی دسویں ہار

    IPL 2021: کے کے آر نے چھٹی جیت کے ساتھ پلے آف کی جانب بڑھایا قدم، حیدرآباد کو ملی دسویں ہار (PTI)

    IPL 2021: کے کے آر نے چھٹی جیت کے ساتھ پلے آف کی جانب بڑھایا قدم، حیدرآباد کو ملی دسویں ہار (PTI)

    IPL 2021: کے کے آر نے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں ۔ ٹیم نے سن رائزرس حیدرآباد کو اتوار کو آئی پی ایل 2021 کے ایک میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی ۔

    • Share this:
      دبئی : کے کے آر نے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں ۔ ٹیم نے سن رائزرس حیدرآباد کو اتوار کو آئی پی ایل 2021 کے ایک میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ یہ کے کے آر کی 13 میچوں میں چھٹی جیت ہے۔ ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے حیدرآباد نے 8 وکٹوں پر 115 رنز بنائے۔ جواب میں کے کے آر نے 19.4 اوورس میں 4 وکٹیں کھوکر ہدف کو حاصل کرلیا۔ شبھمن گل نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی 12 میچوں میں یہ 10 ویں شکست ہے ۔

      ہدف کے تعاقب میں کے کے آر کا آغاز اچھا نہیں ہوا ۔ وینکٹیش ایئر 8 اور راہل ترپاٹھی صرف 7 رنز ہی بنا سکے۔ وینکٹیش کو جیسن ہولڈر نے آؤٹ کیا جبکہ راہل کو راشد خان نے آؤٹ کیا ۔ ٹیم نے 38 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد شبھمن گل اور نتیش رانا (25) نے تیسری وکٹ کے لیے 55 رنز جوڑے ۔ گل 51 گیندوں پر 57 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ انہیں تیز گیند سدھارتھ کول نے آؤٹ کیا ۔ گل نے موجودہ آئی پی ایل سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی ۔ ہولڈر نے رانا کو آؤٹ کرکے دوسری وکٹ حاصل کی۔ دنیش کارتک 18 اور کپتان ایون مورگن 2 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

      میچ میں حیدرآباد نے 21 سالہ تیز گیندباز عمران ملک کو موقع دیا۔ یہ جموں و کشمیر کے عمران کا آئی پی ایل ڈیبیو تھا۔ انہوں نے 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند پھینکی ۔ یہ موجودہ آئی پی ایل میں کسی ہندوستانی گیند باز کی جانب سے تیز ترین گیند ہے ۔ اس نے اپنی رفتار سے سب کو متاثر کیا ۔ تاہم وہ وکٹیں نہ لے سکے ۔ انہوں نے 4 اوورس میں 27 رنز دئے۔ یہ ان کے ٹی 20 کیریئر کا دوسرا میچ تھا۔ انہوں نے لسٹ اے کے ایک میچ میں ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے آج تک فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا ہے ۔

      اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم شروع سے ہی لڑکھڑا گئی ۔ ٹم ساؤتھی نے پہلے ہی اوور میں ردھیمان ساہا (0) کو آؤٹ کیا۔ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 115 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ عبدالصمد نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ کے کے آر کی جانب سے ٹم ساؤتھی ، شیوم ماوی اور ورون چکرورتی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: