உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

    کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت (PTI)

    کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت (PTI)

    IPL 2021: آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔

    • Share this:
      شارجہ : آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے دہلی نے 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ جواب میں کے کے آر نے 19.5 اوورز میں 7 وکٹیں گنواکر ہدف کو حاصل کرلیا۔ سلامی بلے باز وینکٹیش ایئر نے 55 جبکہ شبھمن گل نے 45 رنز بنائے ۔ فائنل میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

      کے کے آر نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا ۔ وینکٹیش ایئر (55) اور شبھمن گل (46) نے پہلی وکٹ کے لیے 12.2 اوورس 96 رن بنا کر ٹیم کی جیت تقریبا طے کردی ۔ پہلے 6 اوورس میں ٹیم نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر 51 رنز بنائے ۔ ایئر کی سیزن کی یہ تیسری نصف سنچری ہے ۔ وہ پہلی مرتبہ ٹی 20 لیگ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے 300 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 125 کا ہے۔

      وینکٹیش ایئر نے 38 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے ۔ ان کو کگیسو ربادا نے آؤٹ کیا ۔ اس کے بعد نتیش رانا (13) نے گل کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 27 رنوں کا اضافہ کیا ۔ اشون نے 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر رانا کا کیچ چھوڑ دیا ، اس وقت وہ 9 رنز پر کھیل رہے تھے۔ لیکن وہ کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور نارکیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ دوسری وکٹ 123 رنوں کے مجموعی اسکور پر گری ۔ اس کے بعد گل بھی آویش خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔

      اس کے بعد دنیش کارتک صفر پر ربادا کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ ٹیم 3 رنوں میں 3 وکٹیں گنوا چکی تھی ۔ 18 ویں اوور میں ربادا نے صرف ایک رن دیا اور کارتک کی وکٹ حاصل کی ۔ کے کے آر آخری دو اوورس میں 10 رنز بنانے تھے۔ 19 ویں اوور میں نرکیا نے صرف 3 رنز دئے اور مورگن (0) کی وکٹ بھی حاصل کی ۔ کے کے آر کو آخری اوور میں 7 رنز بنانے تھے۔ اشون نے 20 واں اوور پھینکا۔ راہل نے پہلی گیند پر ایک رن بنایا ۔ شکیب دوسری گیند پر کوئی رن نہیں بناسکے اور تیسری گیند پر شکیب (0) ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے ۔ اب 3 گیندوں پر 6 رنوں کی ضرورت تھی ۔ نارائن (0) بھی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔ راہل ترپاٹھی نے 5 ویں گیند پر چھکا لگا کر کے کے آر کو فتح دلائی ۔ وہ 11 گیندوں پر 12 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ ٹیم نے 19.5 اوورس میں ہدف کو حاصل کرلیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: