உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021 : چکرورتی اور رسل کی خطرناک گیند بازی ، کولکاتہ نے بنگلورو کو نو وکٹوں سے دی مات

    IPL 2021 : چکرورتی اور رسل کی خطرناک گیند بازی ، کولکاتہ نے بنگلورو کو نو وکٹوں سے دی مات ۔ (PTI)

    IPL 2021 : چکرورتی اور رسل کی خطرناک گیند بازی ، کولکاتہ نے بنگلورو کو نو وکٹوں سے دی مات ۔ (PTI)

    ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلور کی ٹیم 100 رنز بھی نہ بنا سکی اور 19 اوورز میں 92 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں کے کے آر نے سلامی بلے باز شبھمن گل (48) اور وینکٹیش ایئر (41) کی پہلی وکٹ کے لیے 82 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت کی بدولت 10 اوورز میں 9 وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ابوظہبی : بہترین اسپنر ورون چکرورتی (3/13) اور تیز بولنگ آل راؤنڈر آندرے رسل (3/9) کی مہلک بولنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے آئی پی ایل 14 کا 31 واں میچ میں یہاں پیر کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلور کی ٹیم 100 رنز بھی نہ بنا سکی اور 19 اوورز میں 92 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں کے کے آر نے سلامی بلے باز شبھمن گل (48) اور وینکٹیش ایئر (41) کی پہلی وکٹ کے لیے 82 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت کی بدولت 10 اوورز میں 9 وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔ شبھمن نے 34 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز بنائے اور وینکٹیش نے 27 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔

      اس سے پہلے بہترین اسپنر ورون چکرورتی (3/13) اور فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر آندرے رسل (3/9) کی مہلک بولنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے یہاں آئی پی ایل 14 کے دوسرے مرحلے کے اپنے دوسرے میچ میں یہاں پیر کو رائل چیلنجرس بنگلورو آر سی بی کو محض 92 رن پر ڈھیر کردیا۔

      آر سی بی کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، لیکن ان کی بیٹنگ سائیڈ اس فیصلے پر قائم نہیں رہی۔ وراٹ خود آر سی بی کی مہلک بولنگ کا پہلا شکار بنے ، جنہیں دوسرے ہی اوور میں فاسٹ بولر پرنام کرشنا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد دیودت پیڈیکل اور سریکر بھارت نے 31 رنز کی شراکت سے اننگز کا چارج سنبھال لیا ، لیکن فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے پڈیکل کو آؤٹ کرکے شراکت کو توڑ دیا اور اس کے بعد وکٹیں گرنی شروع ہوگئیں ۔

      یہاں سے چکرورتی اور رسل نے برتری حاصل کی اور آر سی بی کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ جہاں رسل نے تین اوورز میں نو کے عوض تین ، جبکہ چکرورتی نے چار اوورز میں 13 پر تین وکٹ لیے۔ فرگوسن نے ہرشل پٹیل کی شکل میں دوسری وکٹ حاصل کی۔ آر سی بی کی جانب سے پڈیکل نے 22 ، سریکر نے 16 اور ہرشل نے 12 رنز بنائے۔

      کولکتہ نے اس جیت کے ساتھ دو اہم پوائنٹس حاصل کیے۔ اسے بڑے مارجن سے جیتنے کا فائدہ بھی ہے۔ وہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل میں دو درجے چھلانگ لگا کر پانچویں نمبر پر آگیا ہے بلکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی مثبت ہو گیا ہے۔ اس کا نیٹ رن ریٹ اب +0.110 ہے جو نمبر تین بنگلور اور نمبر چار ممبئی سے بہتر ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: