ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021 : نتیش رانا اور راہل ترپاٹھی کی دھماکہ خیز بلے بازی ، کولکاتہ نے حیدرآباد کو دی مات

سلامی بلے باز نتیش رانا (80) اور راہل ترپاٹھی (53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوار کے روز آئی پی ایل 14 کے تیسرے مقابلوں کو یکطرفہ انداز میں 10 رن سے جیت لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 11, 2021 11:46 PM IST
  • Share this:
IPL 2021 : نتیش رانا اور راہل ترپاٹھی کی دھماکہ خیز بلے بازی ، کولکاتہ نے حیدرآباد کو دی مات
IPL 2021 : نتیش رانا اور راہل ترپاٹھی کی دھماکہ خیز بلے بازی ، کولکاتہ نے حیدرآباد کو دی مات (PTI)

چنئی : سلامی بلے باز نتیش رانا (80) اور راہل ترپاٹھی (53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوار کے روز آئی پی ایل 14 کے تیسرے مقابلوں کو یکطرفہ انداز میں 10 رن سے جیت لیا۔ کولکاتہ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 187 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا ، جب کہ حیدرآباد کی ٹیم 20 اوور میں پانچ وکٹوں پر 177 رنز ہی بنا سکی۔


حیدرآباد کی طرف سے منیش پانڈے نے ناٹ آوٹ 61 اور جانی بیئرسٹو نے 55 رنز بنائے۔ عبد الصمد نے صرف آٹھ گیندوں میں دو چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آوٹ 19 رنز بنائے۔ منیش پانڈے نے اننگز کے آخری اوور میں آندرے رسل کی آخری گیند پر چھکا مارا ، لیکن حیدرآباد کو جیت دلانے کے لئے کافی نہیں تھا۔ علاوہ ازیں وردھمان ساہا نے سات رن ، وارنر نے تین رن ، محمد نبی نے 14 رن اور وجے شنکر نے 11 رن بنائے ۔


اس سے پہلے سلامی بلے باز نتیش رانا (80) اور راہل ترپاٹھی (53) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرس 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 187 رن کا چیلنجنگ اسکور بنالیا ۔ رانا نے شبھمن گل (15) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے سات اوورز میں 53 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی ۔ گل کو کرشماتی لیگ اسپنر راشد خان نے بولڈ کیا ۔ گل نے 13 گیندوں پر 15 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد رانا نے راہل ترپاٹھی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 93 رنز کی زبردست شراکت کی ۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی اننگز کے دوران شاندار چوکے اور چھکے لگائے ۔ رانا نے ایک چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔


ترپاٹھی نے چوکا لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کی ، لیکن اس کے فورا بعد ہی وہ بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز ٹی نٹراجن کی گیند کو اونچا کھیل گئے اور وکٹ کیپر ردھمان ساہا نے اپنے پیچھے جاکر کیچ لیا۔ ترپاٹھی نے 29 گیندوں پر 53 رنز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ آندرے رسل نے راشد کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں منیش پانڈے کو کیچ دے دیا۔ رسل نے پانچ گیندوں پر پانچ رنز بنائے۔

رسل کی وکٹ گرنے کے بعد رانا اپنا صبر کھو بیٹھے اور آف اسپنر محمد نبی کی گیند پر وجے شنکر کو کیچ دے بیٹھے۔ رانا نے 56 گیندوں پر 80 رن کی شاندار اننگز میں نو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ کپتان ایون مورگن صرف دو رنز بنانے کے بعد نبی کی گیند پر عبد الصمد کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

کولکاتہ نے 160 کے اسکور پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ دنیش کارتک نے دو گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے ، جبکہ بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن صرف تین رنز بنانے کے بعد آخری گیند پر بھوونیشور کا شکار بن گئے۔ حیدرآباد کی جانب سے راشد خان نے چار اووروں میں 24 رن دے کر دو وکٹیں، محمد نبی نے چار اوورز میں 32 رنز دے کر دو وکٹیں اور بھونیشور اور نٹراجن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 11, 2021 11:46 PM IST