உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021 : کولکاتہ نے راجستھان رائلس کو دی مات ، KKR کا پلے آف میں پہنچا تقریبا طے

    IPL 2021 : کولکاتہ نے راجستھان رائلس کو دی مات ، KKR کا پلے آف میں پہنچا تقریبا طے (AFP)

    IPL 2021 : کولکاتہ نے راجستھان رائلس کو دی مات ، KKR کا پلے آف میں پہنچا تقریبا طے (AFP)

    KKR vs RR: شبھمن گل (56) اور وینکٹیش ایر (38) کی شاندار بلے بازی کے بعد شیوم ماوی کی خطرناک گیندبازی (چار وکٹ) کی بدولت کولکمتہ نائیٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلس کو 86 رن سے شکست دی ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      شارجہ : شیوم ماوی اور لوکی فرگوسن کی خطرناک گیندبازی کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے جمعرات کو یہاں آئی پی ایل 14 کے 54 ویں میچ میں راجستھان رائلس کے خلاف 86 رنز کی بھاری جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتہ نے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدوں کو مضبوط کیا۔ شارجہ کی سست پچ پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نے 20 اوورز میں 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ جواب میں بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان کی ٹیم کولکاتہ کی خطرناک گیندبازی کے سامنے ٹک نہیں سکی۔ کولکاتہ نے راجستھان کو 16.1 اوورز میں 85 رنز پر سمیٹ دیا۔

      نوجوان ہندوستانی گیندباز شیوم ماوی اور تجربہ کار لوکی فرگیوسن کولکاتہ کی جیت کے ہیرو رہے۔ انہوں نے مل کر سات وکٹیں حاصل کیں اور راجستھان کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ ماوی نے 3.1 اوورز میں 21 رنز دے کر چار اور فرگیوسن نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ورون چکرورتی اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شیوم ماوی کو ان کی شاندار گیندبازی کے لئے 'پلیئر آف دی میچ' دیا گیا۔

      راجستھان کی طرف سے راہل تیوتیا ہی بلے بازی نے تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ راہل نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 36 گیندوں پر سب سے زیادہ 44 رن بنائے۔ ان کے علاوہ شیوم دوبے نے 20 گیندوں پر 18 رن بنائے جبکہ دیگر سبھی بلے باز کے کے آر کے گیندبازوں کے سامنے ناکام ثابت ہوئے۔

      اس سے پہلے کولکاتہ کے سلامی بلے بازوں شبھمن گل اور وینکٹیش ایر نے ٹیم کو شاندار شروعات دلائی ۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 79 رن کی شراکت کی۔ شبھمن نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 55 رن بنائے جبکہ وینکٹیش نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 38 رن کا تعاون دیا۔

      اس بڑی جیت کے ساتھ کولکتہ نے نہ صرف دو پوائنٹ حاصل کئے بلکہ اپنے نیٹ رن ریٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اس کا رن ریٹ اب +0.587 ہوگیا ہے۔ جو پہلے نمبر کی ٹیم دہلی کیپٹلز اور دوسرے نمبر کی چنئی سپرکنگز سے بھی زیادہ ہے۔ ایسے میں اب کولکاتہ کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ ممبئی بھی اس دوڑ میں برقرار ہے ، لیکن اس کے سامنے پہاڑ جیسا ہدف ہے ۔ اس اپنے آخری میچ میں نہ صرف جیت حاصل کرنی ہوگی بلکہ بڑے فرق سے جیتنا ہے جو آسان نہیں ہوگا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: