உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021, MI vs CSK: چنئی سپرکنگس نے ممبئی انڈینس کو دی شکست ، لیگ میں ٹاپ پر پہنچی

    IPL 2021, MI vs CSK: چنئی سپرکنگس نے ممبئی انڈینس کو دی شکست ، لیگ میں ٹاپ پر پہنچی (PTI)

    IPL 2021, MI vs CSK: چنئی سپرکنگس نے ممبئی انڈینس کو دی شکست ، لیگ میں ٹاپ پر پہنچی (PTI)

    IPL 2021, MI vs CSK: چنئی نے 20 اوورس میں چھ وکٹ کے نقصان پر 156 رن بنائے اور 157 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کی پوری ٹیم 8 وکٹ گنوا کر 136 رن ہی بناسکی ۔ اس جیت کے ساتھ مہندر سنگھ دھونی کی سی ایس کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل 2021 کے سکینڈ ہاف کے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگس نے ممبئی انڈینس کو 20 رنوں سے شکست دیدی ۔ چنئی نے 20 اوورس میں چھ وکٹ کے نقصان پر 156 رن بنائے اور 157 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کی پوری ٹیم 8 وکٹ گنوا کر 136 رن ہی بناسکی ۔ اس جیت کے ساتھ مہندر سنگھ دھونی کی سی ایس کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے ۔

      ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی ۔ اس نے 40 رن کے اندر تین وکٹ گنوا دئے تھے ۔ کوئنٹن ڈی کاک ( 17 ) انمول پریت سنگھ ( 16) اور سوریہ کمار یادو ( تین رن) بناکر آوٹ وہگئے تھے ۔ دیپک چاہر نے ممبئی کو شروعاتی جھٹکے دئے ۔ انہوں نے پہلے ڈی کاک اور پھر انمول پریت کو اپنا شکار بنایا ۔ اس کے بعد سوربھ تیواری اور کپتان پولارڈ نے ممبئی کی اننگز کو سنبھالا ۔ حالانکہ وہ بھی ٹیم کی شکست کو ٹال نہیں سکے ۔

      اس سے پہلے چنئی کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ، لیکن اس کا آغاز خراب رہا اور اس نے چھ اوور کے پاور پلے میں صرف اپنے چار وکٹ صرف 24 رن تک گنوا دیے ۔ تاہم اس کے بعد گائیکواڈ نے رویندرا جڈیجہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 81 رن کی عمدہ شراکت داری کر کے ٹیم کومشکل سے باہر نکال لیا ۔ انہوں نے پھر ڈوین براوو کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 39 رن جوڑے۔ انہوں نے چوکا مار کر اپنی مسلسل چوتھی نصف سنچری مکمل کی ۔ چنئی نے آخری چار اوورز میں 69 رن بنائے جس سے ان کا اسکور 150 کے پار پہنچ گیا۔

      گائیکواڑ نے 58 گیندوں پر 88 رن میں نو چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ انہوں نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا بھی لگایا ۔ جڈیجہ نے 33 گیندوں پر 26 رن بنائے جبکہ براوو نے آٹھ گیندوں پر 23 رن میں تین چھکے لگائے ۔ براوو نے 19 ویں اوور میں ٹرینٹ بولٹ کی پہلی دو گیندوں پرچھکے لگائے۔

      چنئی کی اننگز کے آغاز پر فاف ڈو پلیسی اور معین علی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے جبکہ امباتی رائیڈو کھاتہ کھولے بغیر ہی ریٹائر ہو گئے جبکہ سریش رینا چار رن اور دھونی تین رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لیکن اس کے بعد میدان پر ان کا راج چلا اورانہوں نے بہترین اننگز کھیلی اور ٹیم کو لڑنے لائق سکور تک پہنچا دیا ۔ ممبئی کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 35 رن کے پر دو وکٹ اورایڈم ملنے نے 21 رن پردووکٹیں حاصل کیں جبکہ اپنا 100 واں آئی پی ایل میچ کھیل رہے جسپریت بمراہ نے 33 رن پر دو وکٹ حاصل کئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: