اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2021: معین علی نے اشون پر لگائے لگاتار دو چھکے ، پھر شیکھر دھون نے میدان پر کیا کمال

    CSK VS DC:  انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے دوسرے میچ میں چنئی سپرکنگس کے نئے کھلاڑی معین علی نے اچھی بلے بازی ۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 24 گیندوں میں 36 رن بنائے ۔

    CSK VS DC: انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے دوسرے میچ میں چنئی سپرکنگس کے نئے کھلاڑی معین علی نے اچھی بلے بازی ۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 24 گیندوں میں 36 رن بنائے ۔

    CSK VS DC: انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے دوسرے میچ میں چنئی سپرکنگس کے نئے کھلاڑی معین علی نے اچھی بلے بازی ۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 24 گیندوں میں 36 رن بنائے ۔

    • Share this:
      انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے دوسرے میچ میں چنئی سپرکنگس کے نئے کھلاڑی معین علی نے اچھی بلے بازی ۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 24 گیندوں میں 36 رن بنائے ۔ معین علی کا اسٹرائیک ریٹ 150 کا رہا اور انہوں نے اپنی اننگز میں دو چھکے اور چار چوکے لگائے ۔ معین علی نے اپنے دونوں چھکوں آر اشون کے اوور میں لگائے ، لیکن اس کے بعد وہ بڑی غلطی کر بیٹھے ۔

      دہلی کیپٹلس کیلئے نواں اوور پھینکنے کیلئے آر اشون آئے ۔ اشون کی پہلی ہی گیند پر معین علی نے زبردست چھکا لگایا ۔ یہ چھکا اشون کے سر کے اوپر سے لگایا گیا ۔ اس کے بعد اشون کی اگلی گیند پر بھی معین علی نے وہی کیا اور ایک اور لمبا چھکا لگادیا ، لیکن تیسری گیند پر معین علی غلطی کر بیٹھے اور اپنا وکٹ گنوادیا ۔

      اشون کی تیسری گیند پر معین علی نے ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش کی اور گیند بلے کا بالائی کنارہ لے کر ہوا میں چلی گئی ۔ شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے شیکھر دھون نے پیچھے کی جانب دوڑتے ہوئے زبردست ڈرائیو لگا کر کیچ پکڑ لیا ۔ دھون کے شاندار کیچ نے معین علی کو پویلین لوٹنے پر مجبور کردیا ۔ بتادیں کہ دھون نے ووکس کی گیند پر شرتوراج گائیکواڈ کا بھی شاندار کیچ پکڑا ۔

      آر اشون کافی مہنگے ثابت ہوئے

      آسٹریلیا اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں بلے بازوں کو نچانے والے اشون آئی پی ایل 2021 کے پہلے میچ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے ۔ اشون نے چار اوورس میں 47 رن دئے اور ان کا اکنامی ریٹ ۱۱۔۷۵ کا رہا ۔ اس دوران اشون نے چار چھکے اور چار چوکے کھائے ۔ اشون کے مہنگے ہونے کی وجہ سے چنئی سپرکنگس پاور پلے میں دو وکٹ کھونے کے بعد واپسی کرنے میں کامیاب رہی ۔ سریش رینا نے صرف 32 گیندوں پر نصف سنچری بناکر دہلی کیپٹلس کو کافی نقصان پہنچایا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: