உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: ممبئی انڈینس پھر واپسی کی راہ پر ، پنجاب کو ہراکر درج کی پانچویں جیت

    IPL 2021: ممبئی انڈینس پھر واپسی کی راہ پر ، پنجاب کو ہراکر درج کی پانچویں جیت (Mumbai Indians Instagram)

    IPL 2021: ممبئی انڈینس پھر واپسی کی راہ پر ، پنجاب کو ہراکر درج کی پانچویں جیت (Mumbai Indians Instagram)

    IPL 2021: ممبئی انڈینس کی ٹیم آئی پی ایل 2021 میں ایک مرتبہ پھر جیت کی راہ پر واپس لوٹتی نظر آرہی ہے ۔ ٹیم نے اپنے 11 ویں میچ میں پنجاب کنگس کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں سے پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ابوظہبی : ممبئی انڈینس کی ٹیم آئی پی ایل 2021 میں ایک مرتبہ پھر جیت کی راہ پر واپس لوٹتی نظر آرہی ہے ۔ ٹیم نے اپنے 11 ویں میچ میں پنجاب کنگس کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں سے پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے ۔ ٹیم کے 10 پوائنٹس ہیں ۔ پہلے کھیلتے ہوئے پنجاب کی ٹیم 6 وکٹوں پر 135 رنز ہی بنا سکی ۔ ایڈن مارکرم نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے ۔ جواب میں ممبئی نے 19 اوورز میں 4 وکٹیں گنوا کر ہدف کو حاصل کرلیا۔ اس سے پہلے ممبئی انڈینس کو دوسرے مرحلے کے پہلے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز سوربھ تیواری نے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے ۔ پنجاب کی 11 میچوں میں یہ 7 ویں شکست ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل میں ٹیم 5 ویں سے 6 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

      ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینس کی ٹیم اچھی شروعات نہیں کر سکی ۔ چوتھے اوور کی تیسری اور چوتھی گیند پر لیگ اسپنر روی بشنوئی نے روہت شرما (8) اور سوریہ کمار یادو (0) کو آؤٹ کیا ۔ سوربھ تیواری اور کوئنٹن ڈی کاک (27) نے 16 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد تیسری وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے ۔ محمد سمیع نے ڈی کاک کو بولڈ کیا ۔ دوسری جانب سوربھ نے 37 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے اور ایلس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

      پنجاب کنگس کے کھلاڑی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے بھی نقصان میں رہے۔ 14 ویں اوورس میں ہرپریت نے ارشدیپ سنگھ کی گیند پر ہاردک پانڈیا کا کیچ ڈراپ کردیا۔ وہ اس وقت صرف 7 رنز پر تھے ۔ ممبئی کو آخری 4 اوورس میں 40 رنز بنانے تھے۔ محمد سمیع نے 17 ویں اوور میں 11 رنز دیے ۔ ہاردک پانڈیا نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا ۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے 18 ویں اوور میں 13 رنز دیے۔ پولارڈ نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا ۔ آخری 2 اوورز میں 16 رنوں کی ضرورت تھی، لیکن سمیع نے 19 ویں اوور میں 17 رنز دیدئے ۔ پانڈیا نے چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی ۔

      اس سے پہلے ایڈن مارکرم کی 42 رنز کی بیش قیمتی اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے منگل کو ممبئی انڈینز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 135 کا اسکور بنایا۔ مارکرم نے 29 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز میں چھ چوکے لگائے۔ وہ 16 ویں اوور میں پہلی گیند پر لیگ اسپنر راہل چاہر کی گیند پر چوکا لگانے کے بعد اگلی گیند پر سوئپ کھیلنے کی کوشش کی اور بولڈ ہوگئے۔

      دیپک ہوڈا نے 26 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز کی تعاون دیا ۔ کپتان لوکیش راہل نے 22 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ مینک اگروال کے اس میچ سے باہر ہونے کے بعد اوپننگ میں آنے والے گندیپ سنگھ نے 14 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے۔ دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل جو اس میچ میں کھیلنے آئے تھے ، صرف ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جبکہ نکولس پورن صرف دو رنز بنا سکے۔ ہرپریت برار نے ناقابل شکست 14 اور ناتھن ایلس نے ناقابل شکست چھ رنز بنا کر پنجاب کو 135 تک پہنچایا۔

      ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر دو اور کیرون پولارڈ نے ایک اوور میں آٹھ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرنال پانڈیا اور راہل چاہر کو ایک ایک وکٹ ملی۔ پنجاب نے 36 رنز کے اچھے آغاز کے بعد اگلے 12 رنز کے دوران چار وکٹیں گنوا دیں۔ لیکن اس کے بعد مارکرم اور ہوڈا نے پانچویں وکٹ کے لیے 61 رنز جوڑ کر پنجاب کو سنبھالا دیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: