ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021 : ممبئی انڈینس کی دوسری جیت ، سن رائزرس حیدرآباد کی لگاتار تیسری شکست

ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل کا افتتاحی مقابلہ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی ہے ۔ ٹیم نے ایک میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 13 رن سے ہراکر مسلسل دوسری جیت درج کی ہے ۔ یہ سن رائزرس حیدرآباد کی مسلسل تیسری شکست ہے ۔

  • Share this:
IPL 2021 : ممبئی انڈینس کی دوسری جیت ، سن رائزرس حیدرآباد کی لگاتار تیسری شکست
IPL 2021 : ممبئی انڈینس کی دوسری جیت ، سن رائزرس حیدرآباد کی لگاتار تیسری شکست (PTI)

ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل کا افتتاحی مقابلہ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی ہے ۔ ٹیم نے ایک میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 13 رن سے ہراکر مسلسل دوسری جیت درج کی ہے ۔ یہ سن رائزرس حیدرآباد کی مسلسل تیسری شکست ہے ۔ ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 150 رن بنائے ۔ کائرن پولارڈ نے ناٹ آوٹ 35 رن بناکر اسکور کو 150 تک پہنچایا ۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 137 رن بناکر آوٹ ہوگئی ۔ حیدرآباد نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی تھیں ، جس کے بعد بھی اس کو جیت نہیں مل سکی ۔


ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری حیدرآباد نے تیز شروعات کی ۔ ڈیوڈ وارنر (37) اور جانی بیئرسٹو (43) نے پہلے وکٹ کیلئے 67 رنوں کی شاندار شراکت داری کی ۔ بیئرسٹو کرونال پانڈیا کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آوٹ ہوگئے ۔ منیش پانڈے اس مرتبہ کچھ خاص نہیں کرسکے اور صرف دو رن بناکر آوٹ ہوگئے  ۔ اس کے بعد تیز رفتاری سے رن بنانے کی کوشش میں وارنر بھی آوٹ ہوگئے ۔ وارنر نے 36 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ وراٹ سنگھ نے گیارہ رن ، وجے شنکر نے 28 رن ، ابھیشیک شرما نے دو رن ، عبد الصمد نے سات رن بنائے ۔


اس سے پہلے ٹاس جیت کر ممبئی انڈیس کے کپتان روہت شرما نے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ ٹیم نے تیز شروعات کی ۔ روہت اور ڈی کاک نے 39 گیندوں پر 55 رن بنائے ۔ ٹیم کا پہلا وکٹ روہت شرما کے طور پر گرا ۔ انہوں نے وجے شنکر نے آوٹ کیا ۔ روہت نے 25 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 32 رن بنائے ۔


اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک نے 40 رن ، سوریہ کمار نے 10 رن ، ایشان کشن نے 12 رن ، کیرون پولارڈ نے 35 رن ، ہاردک پانڈے نے 7 رن اور کرونال پانڈیا نے 3 رن بنائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 18, 2021 12:25 AM IST