ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: لست ملنگا نے لیا فرنچائزی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، کورونا وائرس ہے بڑی وجہ

سری لنکا کے اسٹار گیند باز لست ملنگا (Lasith Malinga) نے اس ماہ کے آغاز میں ہی ممبئی انڈینس (mumbai indians) کو اپنے فیصلے کے بارے میں بتا دیا تھا۔

  • Share this:
بڑی خبر: لست ملنگا نے لیا فرنچائزی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، کورونا وائرس ہے بڑی وجہ
لست ملنگا نے لیا فرنچائزی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، کورونا وائرس ہے بڑی وجہ

نئی دہلی: دنیا کے عظیم گیند بازوں میں شامل سری لنکا کے لست ملنگا (Lasith Malinga) نے سبھی فرنچائزی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے اور انہوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ آئی پی ایل 2021 کے لئے دستیاب نہیں رہیں گے۔ اسی ماہ کے آغاز میں ہی لست ملنگا نے ممبئی اندینس کو اپنے فیصلے کے بارے میں اطلاع دے دی تھی۔ ممبئی انڈینس (mumbai indians) منیجمنٹ نے بھی لست ملنگا کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے بدھ کو جاری 18 رکنی ریٹین اسکواڈ میں انہیں شامل نہیں کیا۔


ممبئی انڈینس نے اپنے بیان میں کہا کہ لست ملنگا نے ان سے کہا تھا کہ فیمی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ کرلیا ہے۔ لست ملنگا نے کہا کہ فیملی سے تبادلہ خیال کے بعد مجھے لگا کہ یہ فرنچائزی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا بالکل صحیح وقت ہے۔ وبا کی حالت اور سفر سے متعلق پابندی اگلے سال فرنچائزی کرکٹ میں میرے ذاتی حالات کو دیکھتے ہوئے حصہ لینا میرے لئے مشکل بنا دے گا، اسی لئے اب یہ فیصلہ لینا صحیح ہے۔


ممبئی انڈینس نے اپنے بیان میں کہا کہ لست ملنگا نے ان سے کہا تھا کہ فیمی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ کرلیا ہے۔
ممبئی انڈینس نے اپنے بیان میں کہا کہ لست ملنگا نے ان سے کہا تھا کہ فیمی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ کرلیا ہے۔


ممبئی انڈینس منیجمنٹ کے ساتھ کیا تبادلہ خیال

سری لنکا کے اسٹار گیند باز لست ملنگا نے کہا کہ حال کے دنوں میں میں نے ممبئی انڈینس منیجمنٹ کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال بھی کیا، کیونکہ وہ آنے والی نیلامی کے لئے تیار ہیں اور وہ بہت ہی معاون اور سمجھدار ہیں۔ اس شاندار 12 سال کے لئے میں ممبئی انڈینس فرنچائزی اور ہمارے سبھی مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لست ملنگا نے ممبئی انڈینس کے ساتھ چار آئی پی ایل خطاب جیتے ہیں۔ ذاتی وجوہات کے سبب وہ آئی پی ایل 2020 میں حصہ نہیں لے پائے تھے، جو ابو ظہبی میں کھیلا گیا تھا۔ لست ملنگا نے کہا کہ ممبئی انڈینس نے مجھے فیملی کی طرح مانا۔ میدان پر اور میدان کے باہر ہر حالات میں انہوں نے میرا 100 فیصد ساتھ دیا۔ ہمیشہ مجھے بھروسہ دیا اور ہمیشہ مجھے اپنا نیچرل (فطری) کھیل کھیلنے کی آزادی دی۔

 

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 20, 2021 11:45 PM IST