உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021 : دہلی نے درج کی نویں جیت ، ہار کے بعد ممبئی انڈینس کی بڑھیں مشکلات

    IPL 2021 : دہلی نے درج کی نویں جیت ، ہار کے بعد ممبئی انڈینس کی بڑھیں مشکلات (AFP)

    IPL 2021 : دہلی نے درج کی نویں جیت ، ہار کے بعد ممبئی انڈینس کی بڑھیں مشکلات (AFP)

    MI vs DC: دہلی کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے ، جس نے پلے آف کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے ۔ وہیں ممبئی کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دفاعی رنر اپ دہلی کیپیٹلز نے ہفتہ کو آئی پی ایل 2021 کے میچ میں ممبئی انڈینس کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ریکارڈ 5 مرتبہ کی چیمپئن ممبئی کی ٹیم دہلی کے گیند بازوں کے سامنے کچھ خاص نہیں کر سکی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 129 رنز ہی بنا سکی ۔ اس کے بعد دہلی کی وکٹیں بھی وقفہ وقفہ سے گرتی رہیں ، لیکن سابق کپتان شریس ایئر (33 *) ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور ٹیم کو جیت دلوانے کے بعد ہی لوٹے ۔ دہلی نے 19.1 اوورس میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا ۔ روی چندرن اشون (20 *) نے جیت کا چھکا لگایا۔

      دہلی کے سابق کپتان شریس نے 33 گیندوں پر اپنی ناٹ آوٹ اننگز میں 2 چوکے لگائے ۔ انہوں نے روی چندرن اشون کے ساتھ 7 ویں وکٹ کیلئے 39 رنز کی شراکت داری بھی کی ۔ اشون نے اپنی 21 گیندوں کی اننگز میں صرف ایک چھکا لگایا ۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم نے 6 گیند باز آزمائے اور 5 وکٹیں بھی لیں ، لیکن جیت حاصل نہیں کر سکی ۔ ٹرینٹ بولٹ ، جسپریت بمراہ ، جینت یادو ، کرونال پانڈیا اور کولٹر نائل نے 1-1 وکٹ حاصل کئے ۔

      دہلی کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے ، جس نے پلے آف کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے ۔ وہیں ممبئی کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور پنجاب کنگز کے بھی 10-10 پوائنٹس ہیں ، لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے کے کے آر چوتھے نمبر پر اور پنجاب پانچویں نمبر پر ہے ۔

      ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری ممبئی انڈینس کیلئے کپتان روہت شرما نے سات رن ، کوئنٹن ڈی کاک نے 19 رن ، سوریہ کمار نے 33 رن ، سوربھ تیواری نے 15 رن ، کیرون پولارڈ نے چھ رن ، ہاردک پانڈیا نے 17 رن ، کرونال پانڈیا نے 13 رن ، ناتھن کلٹرنائل نے ایک رن ، جینت یادو نے گیارہ رن اور بمراہ نے ایک رن بنائے ۔

      ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیلئے پرتھوی شا نے چھ رن ، شیکھر دھون نے آٹھ رن ، اسٹیو اسمتھ نے نو رن ، ریشبھ پنت نے 26 رن ، سریش ایئر نے 33 رن ، اکشر پٹیل نے نو رن ، شیمرون ہیٹ مائر نے 15 رن اور اشون نے 20 رن بنائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: