ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021 : کے ایل راہل کا پھر چلا بلا ، پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو دی نو وکٹ سے مات

پانچ میچوں میں یہ پنجاب کی دوسری جیت تھی ، جبکہ چیمپئن ممبئی کو پانچ میچوں میں اپنی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فتح کے بعد اب پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 24, 2021 12:37 AM IST
  • Share this:
IPL 2021 : کے ایل راہل کا پھر چلا بلا ، پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو دی نو وکٹ سے مات
IPL 2021 : کے ایل راہل کا پھر چلا بلا ، پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو دی نو وکٹ سے مات (PTI)

چنئی : اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کپتان لوکیش راہل کے ناقابل شکست 60 رنز اور کرس گیل کے ناقابل شکست 43 رنز نے جمعہ کو آئی پی ایل میچ میں پنجاب کنگز نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی کو 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 131 رنز کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد پنجاب نے 17.4 اوورز میں ایک وکٹ پر 132 رنز بنا کر شاندار فتح حاصل کی۔


پانچ میچوں میں یہ پنجاب کی دوسری جیت تھی ، جبکہ چیمپئن ممبئی کو پانچ میچوں میں اپنی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فتح کے بعد اب پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے۔


پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے 52 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبکہ سوریا کمار یادو نے 27 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ کیرن پولارڈ نے ایک چھکے کی مدد سے 12 گیندوں پر ناقابل شکست 16 رن بنائے۔


کوئنٹن ڈی کوک نے تین ، ایشان کشن نے چھ ، ہاردک پانڈیا نے ایک اور کرنال پانڈیا تین رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پنجاب کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ ممبئی کے بلے باز پہلے 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنا سکے۔ محمد شامی نے چار اوورز میں 21 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ۔ اسپنر روی بشنوئی نے بھی 21 رنز دے کر دو وکٹیں لیں ، دیپک ہوڈا نے 15 رن پر ایک وکٹ حاصل کی اور ارش دیپ سنگھ نے 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 24, 2021 12:37 AM IST