உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: پنجاب کنگس نے دلچسپ میچ میں حیدرآباد کو ہرایا ، سیزن کی چوتھی جیت ملی

    IPL 2021: پنجاب کنگس نے دلچسپ میچ میں حیدرآباد کو ہرایا ، سیزن کی چوتھی جیت ملی (PTI)

    IPL 2021: پنجاب کنگس نے دلچسپ میچ میں حیدرآباد کو ہرایا ، سیزن کی چوتھی جیت ملی (PTI)

    SRH vs PBKS: پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 125 رن بنائے ، لیکن گیند بازوں کے دم پر ٹیم نے حیدرآباد کو صرف 120 رنوں پر ہی روک دیا ۔ حیدرآباد کی ٹیم پہلے ہی آف کی ریس سے باہر ہوچکی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : پنجاب کنگس نے آئی پی ایل 2021 میں اپنی امید کو زندہ رکھتے ہوئے لیگ کے اپنے 10 ویں میچ میں سن رائزرس حیدر آباد کو پانچ رنوں سے ہرایا ۔ یہ ٹیم کی سیزن کی چوتھی جیت ہے ۔ پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 125 رن بنائے ، لیکن گیند بازوں کے دم پر ٹیم نے حیدرآباد کو صرف 120 رنوں پر ہی روک دیا ۔ حیدرآباد کی ٹیم پہلے ہی آف کی ریس سے باہر ہوچکی ہے ۔ آخری اوور میں حیدر آباد کو 17 رن بنانے تھے ، لیکن ٹیم گیارہ رن ہی بناسکی ۔ پنجاب کی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے ۔

      ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے میدان پر اتری حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی ۔ ڈیوڈ وارنر 2 اور کپتان کین ولیمسن صرف ایک رن ہی بنا سکے ۔ تیز گیند محمد شامی نے دونوں کی وکٹ حاصل کی ۔ ٹیم 60 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی ۔ منیش پانڈے نے 13 ، کیدار جادھو نے 12 اور ردھیمان ساہا نے 31 رنز بنائے ۔ لیگ اسپنر روی بشنوئی نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ جیسن ہولڈر 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے ۔ انہوں نے 29 گیندوں میں 5 چھکے بھی لگائے ۔ حیدرآباد کو آخری 3 اوورز میں 30 رنز بنانے تھے ، لیکن پنجاب کے گیند بازوں نے حیدرآباد کے بلے بازوں کو رنز بنانے نہیں دیا ۔

      اس سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ حیدرآباد نے پنجاب کے بلے بازوں کو شروع سے ہی باندھے رکھا۔ اچھی بالنگ کی وجہ سے اوپنرز لوکیش راہل اور مینک اگروال نے احتیاط سے شروعات کی ، لیکن اس کے باوجود دونوں اپنی وکٹیں بچانے میں ناکام رہے۔ جیسن ہولڈر نے اپنی تباہ کن بولنگ سے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ہولڈر نے یہ دونوں وکٹیں میچ کے پانچویں اوور میں حاصل کیں جس کے بعد پنجاب پر دباؤ اتنا بڑھ گیا کہ دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل ، ایڈن مارکرم اور نکولس پورن بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے اور آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

      مارکرم نے 27 رنز ضرور بنائے لیکن اس کے لیے ا نہوں نے 32 گیندیں کھیلی۔ 88 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد لوئر آرڈر کے بلے بازوں نے ٹیم کو 125 رنز تک لے جانے کے لیے چند رنوں کا تعاون کیا۔ مارکرم کے علاوہ کپتان راہل نے 21 جبکہ لوئر آرڈر بلے باز ہرپریت برار اور ناتھن ایلس نے بالترتیب 18 اور 12 رنز بنائے۔ کرس گیل اور دیپک ہوڈا نے بھی بالترتیب 14 اور 13 رنز بنائے۔

      حیدرآباد کی جانب سے جیسن ہولڈر سب سے کامیاب گیند باز رہے ۔ انہوں نے چار اوورز میں 19 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کے علاوہ سندیپ شرما ، بھونیشور کمار ، راشد خان اور عبدالصمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہولڈر ، راشد اور سندیپ بہت کفایتی رہے ۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: