ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021 : پنجاب نے بنگلورو کو 34 رن سے ہرایا ، راہل کے بعد چمکے ہرپریت برابر

PBKS vs RCB: پنجاب نے 20 اورر میں پانچ وکٹ پر 179 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ بنگلورو کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 145 رن ہی بنا سکی۔

  • Share this:
IPL 2021 : پنجاب نے بنگلورو کو 34 رن سے ہرایا ، راہل کے بعد چمکے ہرپریت برابر
IPL 2021 : پنجاب نے بنگلورو کو 34 رن سے ہرایا ، راہل کے بعد چمکے ہرپریت برابر (PTI)

احمد آباد : کپتان لوکیش راہل کی ناٹ آؤٹ 91 رن کی شاندار اننگز اور لیفٹ آرم ہرپریت برار (19 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت پنجاب کنگس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو جمعہ کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل مقابلے میں 34 رن سے شکست کا سامنا کرنے پر مجبور کردیا۔ پنجاب نے 20 اورر میں پانچ وکٹ پر 179 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ بنگلورو کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 145 رن ہی بنا سکی۔ بنگلورو نے 10 اوور میں 62 رنوں کا اضافہ کرکے اچھی شروعات کی لیکن اس کے بعد ہرپریت برار نے 11 ویں اوور کی پہلی گیند پر وراٹ کو نیچے رہتی گیند پر بولڈ کردیا۔ اگلی گیند پر برار نے گلین میکسویل کو صفر پر بولڈ کردیا۔ برار نے پہلی دو گیندوں پر دو وکٹ لینے کے بعد اگلی چار گیندوں پر کوئی رن نہیں دیا اور اوور میڈن پھینکا ۔


برار نے اپنے اگلے اوور کی پہلی گیند پر اے بی ڈی ویلیئرس (3) کو لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ کراکر بنگلورو کی جد و جہد ختم کردی ۔ رجت پاٹیدار نے 30 گیندوں پر 31 رن میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ وراٹ نے 34 گیندوں پر 35 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ نچلے آرڈر میں روی بشنوئی نے شہباز احمد اور ڈینیل سیمس کے وکٹ لئے اور ہرشل پٹیل کا کیچ لیا۔


اس سے قبل بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پربھ سمرن سنگھ سات رن بناکر ٹیم کے 19 کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔ راہل اور کرس گیل نے دوسرے وکٹ کے لئے 80 رن کی شراکت داری کی ۔ گیل نے محض 24 گیندوں پر 46 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ نکولس پورن کھاتہ کھولے بغیر، دیپک ہڈا پانچ رن اور شاہ رخ خان کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ ہرپریت برار نے 17 گیندوں پر دو چوکوں اور چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 25 رن بنائے۔


راہل نے 57 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 91 رن کی زبردست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 179 کے چیلنجگ اسکور تک پہنچایا۔ راہل نے اننگز کے آخری اوور میں ہرشل پٹیل کی گیندوں پر 22 رن حاصل کئے۔ پٹیل نے اپنی اننگز کے آخری دو اووروں میں کل 40 رن دئے۔ بنگلورو کی طرف سے کائل جمیسن نے 32 رن دیکر دو وکٹ لئے جبکہ ڈینیل سیمس، یجویندر چہل اور شاہباز احمد کو ایک ایک وکٹ ملا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 01, 2021 12:12 AM IST