உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: ریتوراج اور اتھپا کے کمال کے بعد ھونی کا جیت کا چوکا، دہلی کو ہراکر چنئی پہنچی فائنل میں

    IPL 2021: ریتوراج اور اتھپا کے کمال کے بعد ھونی کا جیت کا چوکا، دہلی کو ہراکر چنئی پہنچی فائنل میں (PTI)

    IPL 2021: ریتوراج اور اتھپا کے کمال کے بعد ھونی کا جیت کا چوکا، دہلی کو ہراکر چنئی پہنچی فائنل میں (PTI)

    DC vs CSK: دہلی نے 20 اوورس میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ریتوراج گائیکواڈ (70) اور رابن اتھپا (63) کی نصف سنچریوں کی مدد سے چنئی نے ہدف کو دو گیندیں باقی رہتے ہوئے چھ وکٹس گنواکر حاصل کرلیا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : تین مرتبہ کی چیمپئن چنئی سپر کنگز نے اتوار کو آئی پی ایل 2021 کے پہلے کوالیفائر میں دہلی کیپیٹلس کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ اس جیت کے ساتھ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی ٹیم نے 9 ویں مرتبہ اس ٹی 20 لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی نے 20 اوورس میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ریتوراج گائیکواڈ (70) اور رابن اتھپا (63) کی نصف سنچریوں کی مدد سے چنئی نے ہدف کو دو گیندیں باقی رہتے ہوئے چھ وکٹس گنواکر حاصل کرلیا ۔ کپتان دھونی نے جیت کا چوکا لگایا ۔

      چنئی نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی ہے، لیکن دہلی کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ اب وہ 13 اکتوبر کو شارجہ میں دوسرے کوالیفائر میں رائل چیلنجرس بنگلور اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایلیمینیٹر میچ کے فاتح کا سامنا کرے گی ۔ اگر ریشبھ پنت کی ٹیم جیت جاتی ہے تو پھر فائنل میں ان کا مقابلہ چنئی سے ہوگا۔

      دہلی کی جانب سے دئے گئے 173 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں چنئی کی پہلی وکٹ پہلے اوور کی چوتھی گیند پر گرگئی۔ فاف ڈو پلیسی (1) کو اینریک نورکھیا نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد ریتوراج گائیکواڈ اور رابن اتھپا نے دوسری وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت سے چنئی کو مضبوط کیا ۔ دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ٹام کیرن نے 14 ویں اوور کی تیسری گیند پر اتھپا کو شریس ایئر کے ہاتھوں کیچ دے کر اس شراکت داری کو توڑا ۔ اتھپا نے 44 گیندوں کی اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ شاردل ٹھاکر نمبر 4 پر اترے ، لیکن اسی اوور کی آخری گیند پر لوٹ گئے۔ وہ کھاتہ بھی نہیں کھول سکے اور ایئر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

      امباتی رائیڈو (1) بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے اور چنئی کا اسکور 4 وکٹوں پر 119 تھا۔ اس کے بعد گائیکواڈ نے معین علی کے ساتھ اننگز کی قیادت کی اور 5 ویں وکٹ کے لیے 30 رنز جوڑے۔ گائیکواڈ اننگز کے 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دہلی کی جانب سے ٹام کیرن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نورکھیا اور اویش خان نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔

      اس سے پہلے چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پرتھوی نے مضبوط آغاز کیا اور انہوں نے 34 گیندوں پر 60 رن میں سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔ کپتان پرتھوی نے اس آئی پی ایل کی تیسری نصف سنچری اور مجموعی طور پر اپنی 15 ویں آئی پی ایل نصف سنچری بنائی۔ پرتھوی نے 35 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 51 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ رشبھ نے ہیٹ مائر کے ساتھ 83 رن کی اہم شراکت داری کی۔ ہیٹ مایر نے 24 گیندوں میں 37 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

      پرتھوی نے طوفانی انداز میں بلے بازی کی اور چنئی کے تیز گیند بازوں پر ٹوٹ پڑے ۔ وہ ایک طرف جہاں باؤنڈری لگا رہے تھے ، تودوسری طرف وکٹیں بھی گر رہی تھیں ۔ شیکھر دھون جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر دھونی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شیکھر نے سات گیندوں پر سات رن بنائے۔ سابق کپتان شریاس ایئر آٹھ گیندوں پر صرف ایک رن بنا کرہیزل ووڈ کا دوسرا شکار بن گئے ۔

      اکشر پٹیل کو تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجا گیا۔ اکشر 11 گیندوں میں 10 رن بنا کر آف اسپنر معین علی کا شکار بنے۔ ہیٹ مائر کو ڈوین براوو کی گیند پر رویندر جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔ پرتھوی کو دویندر کی گیند پر فاف ڈو پلیسی نے کیچ کیا ۔ چنئی کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 29 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جڈیجہ ، معین اور براوو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: