ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021: راجستھان رائلس نے دلچسپ میچ میں دہلی کو دی مات ، ملر کے بعد مارس کا دکھا دم

کرس مورِس نے محض 18 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 36 رن کی زبردست پاری کھیل کر راجستھان رائلس کو دہلی کیپٹلس کے خلاف جمعرات کو آئی پی ایل مقابلے میں محض دو گیند باقی رہتے ہوئے تین وکٹ سے دلچسپ جیت دلا دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 16, 2021 12:40 AM IST
  • Share this:
IPL 2021: راجستھان رائلس نے دلچسپ میچ میں دہلی کو دی مات ، ملر کے بعد مارس کا دکھا دم
IPL 2021: راجستھان رائلس نے دلچسپ میچ میں دہلی کو دی مات ، ملر کے بعد مارس کا دکھا دم (PTI)

ممبئی : آئی پی ایل کی نیلامی میں فروخت کیے گئے سب سے مہنگے کھلاڑی کرس مورِس نے محض 18 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 36 رن کی زبردست پاری کھیل کر راجستھان رائلس کو دہلی کیپٹلس کے خلاف جمعرات کو آئی پی ایل مقابلے میں محض دو گیند باقی رہتے ہوئے تین وکٹ سے دلچسپ جیت دلا دی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان نے اپنے سات وکٹ 104 رن پر گنوا دیے تھے لیکن مورِس نے محض 18 گیندوں پر چار چھکے اڑاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 36 رن بنا کر راجستھان کو جیت کی منزل تک پہنچا دیا۔ راجستھان نے 19.4 اوور میں سات وکٹ پر 150 رن بنا کر میچ ختم کیا۔


اس سے پہلے راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اونادکٹ نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے اپنے پہلے تین اوور میں دہلی کے سرفہرست تین بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔ کپتان رشبھ پنت نے 32 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 51 رن کی شاندار نصف سنچری والی پاری کھیلی جس سے دہلی کی ٹیم کچھ لڑنے لائق اسکور تک پہنچ سکی۔ للت یادو نے 20، ٹام کرین نے 23 اور کرس ووکس نے ناٹ آؤٹ 15 رن بنا کر دہلی کے اسکور کو کچھ ٹھیک کیا۔ مارکس اسٹائنِس کھاتہ کھولے بغیر مستفیض الرحمٰن کا شکار ہو گئے۔ آر اشون سات رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کَیگیسو ربادا نو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنت نے للت یادو کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 41 رن کی شراکت داری کی۔


اونادکٹ نے پاری کے اپنے دوسرے اور پہلے اوور میں پرتھوی شا (2) کو، اگلے اوور میں شیکھر دھون (9) کو اور اجنکیا رہانے (8) کو آؤٹ کرکے دہلی کا اسکور تین وکٹ پر 36 رن کر دیا۔ اسٹائنِس چوتھے بلے باز کے طور پر ٹیم کے 37 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پنت نے دہلی کی پاری کو للت یادو کے ساتھ سنبھالا لیکن اپنی نصف سنچری پوری کرنے کے بعد وہ ریان پراگ کے تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ للت یادو ٹیم کے 100 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ٹام کرین دہلی کے 128 اور آر اشون 136 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔


راجستھان کی جانب سے اونادکٹ نے 15 رن پر تین وکٹ، مستفیض نے 29 رن پر دو وکٹ اور مورِس نے 27 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 16, 2021 12:40 AM IST