உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: راجستھان رائلس نے کیا دھماکہ ، چنئی سپرکنگس کو سات وکٹوں سے دی مات

    IPL 2021: راجستھان رائلس نے کیا دھماکہ ، چنئی سپرکنگس کو سات وکٹوں سے دی مات (RR Instagram)

    IPL 2021: راجستھان رائلس نے کیا دھماکہ ، چنئی سپرکنگس کو سات وکٹوں سے دی مات (RR Instagram)

    IPL 2021: پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 4 وکٹوں پر 189 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جس کے جواب میں راجستھان نے 17.3 اوورس میں صرف 3 وکٹ کھو کر ہی ہدف کو حاصل کرلیا ۔

    • Share this:
      ابوظہبی : راجستھان رائلس نے آئی پی ایل 2021 میں شاندار واپسی کی ہے ۔ ٹیم نے چنئی سپرکنگس کو ایک میچ میں 7 وکٹوں سے روند دیا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 4 وکٹوں پر 189 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جس کے جواب میں راجستھان نے 17.3 اوورس میں صرف 3 وکٹ کھو کر ہی ہدف کو حاصل کرلیا ۔ یشسوی جیسوال اور شیوم دوبے نے طوفانی نصف سنچریاں بنائیں ۔ اس سیزن میں ٹیم کی یہ پانچویں جیت ہے ۔ اس طرح ٹیم کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں ۔ ٹیم کے 12 میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں اور ٹیم پوٹئنس ٹیبل میں ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ چنئی کی ٹیم پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہے ۔

      190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلس نے تیز شروعات کی۔ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال اور ایون لوئس نے 5.2 اوورس میں پہلی وکٹ کیلئے 77 رنز بنا ڈالے ۔ لوئس کو شاردل ٹھاکر نے آؤٹ کیا ۔ انہوں نے 12 گیندوں میں 27 رنز بنائے ۔ پہلے 6 اوورس کے بعد راجستھان کا اسکور ایک وکٹ پر 81 تھا ۔ یشسوی نے 19 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ وہ 21 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی نصف سنچری ہے ۔ انہوں نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے ۔ تیز گیند باز کے ایم آصف نے ان کو آؤٹ کیا ۔

      81 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد سنجو سیمسن (28) اور شیوم دوبے (64 *) نے تیسری وکٹ کیلئے 89 رنز جوڑے اور ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا۔ سیمسن کو بھی شاردل نے آؤٹ کیا ۔ شیوم کو دوسرے مرحلے کے میچ میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا موقع ملا اور نصف سنچری بنا کر خود کو ثابت کیا ۔ انہوں نے 42 گیندوں کا سامنا کیا ۔ گلین فلپس بھی 14 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

      اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد سی ایس کے کی ٹیم نے 189 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ ریتوراج گائیکواڈ نے 60 گیندوں میں ناٹ آوٹ 101 رنز بنائے ۔ انہوں نے 9 چوکے اور 5 چھکے لگائے ۔ یہ ان کے ٹی 20 کیریئر کی پہلی سنچری ہے ۔ رویندر جڈیجہ نے آخر میں 15 گیندوں پر ناٹ آوٹ 32 رنز بنائے اور اسکور کو 180 سے آگے پہنچادیا ۔ فاف ڈو پلیسی نے 25 اور معین علی نے بھی 21 رنز بنائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: