ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021 : راجستھان نے کولکاتہ کو ہراکر درج کی سیزن کی دوسری جیت ، کرس مورس نے جھٹکے 4 وکٹ

راجستھان رائلز نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں ہفتہ چھ وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 25, 2021 12:35 AM IST
  • Share this:
IPL 2021 : راجستھان نے کولکاتہ کو ہراکر درج کی سیزن کی دوسری جیت ، کرس مورس نے جھٹکے 4 وکٹ
IPL 2021 : راجستھان نے کولکاتہ کو ہراکر درج کی سیزن کی دوسری جیت ، کرس مورس نے جھٹکے 4 وکٹ (PTI)

ممبئی : آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی کرس مورس (23 رن پر چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی اور کپتان سنجو سیمسن کے ناقابل شکست 42 رنز کی عمدہ پاری سے راجستھان رائلز نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں ہفتہ چھ وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ راجستھان نے کولکاتہ کو 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 133 رنز کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 18.5 اوور میں چار وکٹ پر 134 رنز بناکر جیت اپنے نام کرلی ۔ اس شکست کے ساتھ کپتان ایان مورگن کی کولکاتہ ٹیم کو پانچ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ٹیبل میں آٹھویں اور آخری ٹیم پوزیشن پر آ گئی ہے۔


سیمسن نے 41 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز کی ناقابل شکست میچ وننگ اننگز کھیلی ۔ ینگ اوپنر یشسوی جیسوال نے 17 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ شیوم دوبے نے 18 گیندوں پر 22 رنز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ڈیوڈ ملر نے 23 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بناکر سیمسن کے ساتھ ناقابل شکست پویلین لوٹ گئے ۔ راجستھان پانچ میچوں میں سے دوسرا میچ جیتنے کے بعد ٹیبل میں چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔


قبل ازیں راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کولکاتہ کے بلے بازوں نے دھیمی شروعات کرتے ہوئے چھ اوور کے پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنائے۔ شبھمن گل نے 19 گیندوں پر ایک چوکا کی مدد سے صرف11 رنز بناکر جوس بٹلر کے سیدھے تھروپر رن آوٹ ہوئے۔ نتیش رانا اور راہل ترپاٹھی نے دوسرے وکٹ کے لئے 21 رنز کا اضافہ کیا۔ رانا نے چیتن سکریا کی گیند پر وکٹ کیپر سنجو سیمسن کوکیچ دے دیا۔ رانا نے 25 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے 22 رنز بنائے۔


سنیل نارائن نے سات گیندوں پر ایک چوکا کی مدد سے چھ رنز بنائے اور وہ جئے دیو انادکٹ کی گیند پر یشسوی جیسوال کے ہاتھوں بہترین کیچ کے ذریعہ آوٹ ہوئے۔ کولکاتہ کے کپتان ایون مورگن بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔ راہل ترپاٹھی نے سیدھا شاٹ کھیلا اور گیند ناٹ اسٹرائک پرکھڑے مورگن کے بلے سے ٹکرا گئی اور کرس مورس نے گیند کو اٹھاکر مورگن کورن آؤٹ کردیا ۔ مورگن نے کوئی گیند نہیں کھیلی اوران کا کھاتہ نہیں کھلا۔

راہل ترپاٹھی نے 26 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے اورمستفیض الرحمن کی گیند پر ریان پراگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نئے بلے باز آندرے رسل نے سات گیندوں پر ایک چھکا لگایا اورکرس مورس کی گیند پر ڈیوڈ ملر کو باؤنڈری پرایک آسان کیچ دے دیا۔ رسل نے سات گیندوں پر ایک چھکا کی مدد سے نو رنز بنائے۔ اننگز کے اس 18 ویں اوور کی آخری گیند پر دنیش کارتک کوچیتن سکریا نےلپک لیا۔ کارتک نے 24 گیندوں پر 25 رنز میں چار چوکے لگائے۔

پچھلے میچ میں تیزترین ناٹ آوٹ نصف سنچری بنانے والے آسٹریلیا کے پیٹ کمنس نے مورس کے آخری اوورکی دوسری گیند پر پراگ کو کیچ دے دیا جبکہ آخری گیند پر شیوم ماوی بولڈ ہوگئے ۔ کمنس نے چھ گیندوں پر 10 میں ایک چھکا لگایا۔ ماوی کے بیٹ نے سات گیندوں میں پانچ رن نکلے ۔ راجستھان کی جانب سے مورس نے اپنے چار اوورز میں صرف 23 رنز دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 25, 2021 12:35 AM IST