ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021: رائل چیلنجرس بنگلورو کی ایک رن سے دلچسپ جیت، تین سال بعد دہلی کیپٹلس کو ہرایا

بنگلور نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 171 رنز کا مشکل اسکور بناتے ہوئے دہلی کو 20 اوور میں چار وکٹ پر 170 رن بناکر چھ میچوں میں اپنی پانچویں جیت حاصل کی جبکہ دہلی کو چھ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس میزبان تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 28, 2021 12:04 AM IST
  • Share this:
IPL 2021: رائل چیلنجرس بنگلورو کی ایک رن سے دلچسپ جیت، تین سال بعد دہلی کیپٹلس کو ہرایا
IPL 2021: رائل چیلنجرس بنگلورو کی ایک رن سے دلچسپ جیت، تین سال بعد دہلی کیپٹلس کو ہرایا (PTI)

احمد آباد : رائل چیلنجرز بنگلور نے منگل کے روز یہاں خطرناک بلے باز اے بی ڈویلیئرز کے آخری اوور میں تین چھکوں سمیت 23 رنوں کے ساتھ بنائے گئے ناقابل شکست 75 رنز اور اور تیز رفتار بولر محمد سراج کی زبردست گیند بازی کی بدولت یہاں دہلی کیپٹل کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں محض ایک رن سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بنگلور نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 171 رنز کا مشکل اسکور بناتے ہوئے دہلی کو 20 اوور میں چار وکٹ پر 170 رن بناکر چھ میچوں میں اپنی پانچویں جیت حاصل کی جبکہ دہلی کو چھ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس میزبان تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔


قبل ازی٘ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈی ویلیئرز نے تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے صرف 42 گیندوں پر ناقابل شکست 75 رنز بنائے اور آئی پی ایل میں اپنے 5000 رنز بھی مکمل کیے۔ ڈی ویلیئرز اننگز کے نویں اوور میں بیٹنگ کے لئے آئے اور انہوں نے اکیلے اپنے دم پر بنگلور کو قابل احترام سکور تک پہنچایا۔


بنگلور نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لئے 30 رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے چوتھے اوور کی آخری گیند کھیلتے ہوئے تیز بولر اویش خان کی گیند اسٹمپ پر کھیل کر بولڈ ہوگئے۔ ایشانت شرما کے اگلے ہی اوور کی پہلی ہی گیند پر دیودت پٹیکال بھی بولڈ ہوگئے۔ وراٹ نے 11 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنائے اور پڈیکل نے 14 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔ رجت پٹیدار اور گلین میکسویل نے تیسری وکٹ کے لئے 60 رنز جوڑے۔


میکسویل نے 20 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے اور لیگ اسپنر امت مشرا کے ہاتھوں باونڈری پر اسٹیون اسمتھ کو آسان کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔ 22 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر پٹیدار بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل کا شکار بنے ۔

واشنگٹن سندر نے نو گیندوں پر چھ رنز بنائے اور کیگسو ربادا کو واپسی کیچ دے بیٹھے ، لیکن اس کا ڈی ویلیئرز پر کوئی اثر نہیں ہوا اور اپنے تباہ کن انداز میں وہ 171 رنز بنا کر بنگلور پہنچ گیا ۔ ڈی ویلیئرز نے مارکس اسٹوئنس کی اننگز کے آخری اوور میں تین چھکے لگائے اور مجموعی طور پر 23 رنز بنائے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 28, 2021 12:04 AM IST