اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2021 : حیدرآباد نے آخری گیند پر بنگلورو کو دی مات ، ڈیویلیئرس نہیں لگا پائے 'جیت کا چھکا'

    RCB vs SRH : آر سی بی کو سیزن میں 13 میچوں میں اپنی پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ حیدرآباد نے اتنے ہی میچوں میں اپنی تیسری جیت درج کی ۔

    RCB vs SRH : آر سی بی کو سیزن میں 13 میچوں میں اپنی پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ حیدرآباد نے اتنے ہی میچوں میں اپنی تیسری جیت درج کی ۔

    RCB vs SRH : آر سی بی کو سیزن میں 13 میچوں میں اپنی پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ حیدرآباد نے اتنے ہی میچوں میں اپنی تیسری جیت درج کی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل -2021 کے 52 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے وراٹ کوہلی کی قیادت والی رائل چیلنجرس بنگلورو کو سنسنی خیز انداز میں 4 رنوں سے شکست دیدی۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں حیدرآباد نے 20 اوورس میں 7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے ، جس کے جواب میں بنگلورو کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بنا سکی ۔ دیودت پڈیکل نے آر سی بی کی جانب سے 41 رنز بنائے اور گلین میکسویل کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت داری بھی کی ۔

      بھونیشور کمار کے اننگز کے آخری اوور میں بنگلورو کو جیت کے لیے 13 رنز درکار تھے ، جارج گارٹن اور اے بی ڈیویلیئرس کریز پر موجود تھے۔ دوسری گیند پر گارٹن نے سنگل لیا اور اے بی کو اسٹرائیک دی۔ تیسری گیند پر کوئی رن نہیں بنا لیکن چوتھی گیند پر اے بی نے 88 میٹر لمبا چھکا لگادیا ۔ پانچویں گیند پر بھی کوئی رن نہیں بنا اور آخری گیند پر جیت کے لیے چھ رنوں کی ضرورت تھی ، لیکن اے بی صرف 1 رن ہی بناسکے ۔ اے بی نے اپنی 13 گیندوں کی ناٹ آوٹ اننگز میں 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 19 رنز بنائے ۔ حیدرآباد کی جانب سے جیسن ہولڈر ، بھونیشور کمار ، سدھارتھ کول ، عمر ملک اور راشد خان نے 1-1 وکٹ جھٹکے ۔

      آر سی بی کو سیزن میں 13 میچوں میں اپنی پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ حیدرآباد نے اتنے ہی میچوں میں اپنی تیسری جیت درج کی ۔ بتادیں کہ بنگلورو کی ٹیم پہلے ہی پلے آف کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ حیدرآباد اس ریس سے باہر ہوچکی ۔ بنگلورو اس وقت 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ حیدرآباد 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے ۔

      142 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بنگلورو کا آغاز خراب رہا اور کپتان وراٹ کوہلی (5) کی شکل میں پہلا جھٹکا لگا۔ کوہلی کو پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر بھونیشور کمار نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ پھر کرشچین (1) کو سدھارتھ کول نے ولیمسن کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔ شریکر بھرت (12) بھی زیادہ کچھ نہیں کر سکے اور 10 گیندوں میں 1 چوکا اور 1 چھکا لگا کر پویلین لوٹ گئے ۔ تاہم اس کے بعد پڈیکل نے گلین میکسویل (40) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 54 رنوں کی شراکت داری کی۔

      میکسویل نے اپنی 25 گیندوں کی بہترین اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ وہ اپنی نصف سنچری کی طرف بڑھ ہی رہے تھے کہ بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو گئے ۔ ولیمسن کے ڈائریکٹ تھرو نے ان کو پویلین کی راہ دکھادی ۔ اس کے بعد پڈیکل بھی نصف سنچری سے چوک گئے اور 52 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر راشد خان کا شکار بن گئے ۔ راشد نے اننگز کے 17 ویں اوور کی 5 ویں گیند پر عبدالصمد کے ہاتھوں ان کو کیچ آوٹ کرایا ۔

      اس سے پہلے حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 141 رن بنائے۔ بلے بازی آرڈر میں تبدیلی کے تحت نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما جیسن رائے کے ساتھ اوپننگ کرنے آئے، حالانکہ وہ زیادہ کچھ خاص نہیں کرسکے۔ حیدرآباد نے 14 کے اسکور پر پہلی وکٹ گنوائی۔ اس کے بعد رائے اور کپتان ولیمسن نے سمجھ بوجھ کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے شاندار بلےبازی کی اور دوسری وکٹ کے لیے 70 رنز کی اہم شراکت داری کی ۔ یہ شراکت 84 کے اسکور پر ٹوٹ گئی۔ ولیمسن 29 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

      اس کے بعد نوجوان بلے باز پریم گرگ نے رائے کے ساتھ 21 رنز کی شراکت قائم کی ، لیکن ان کی وکٹ 105 کے سکور پر گر گئی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکے کی مدد سے 11 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ اس کے فورا بعد ، رائے نے 107 کے اسکور پر اپنی وکٹ گنوا دی۔ انہوں نے 38 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی دوسری وکٹ 107 کے اسکور پر گری۔ عبدالصمد آتے ہی یجویندرچہل کا شکار بنے۔ آخر میں ، ردھیمان ساہا اور جیسن ہولڈر نے کچھ اچھے شاٹس لگائے اور ٹیم کو 141 کے چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا۔ ساہا نے ایک چوکے کی مدد سے آٹھ گیندوں میں 10 اور ہولڈر نے 13 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔

      دوسری طرف ہرشل پٹیل نے بنگلور کی جانب سے اچھی گیندبازی کی اور چار اوورز میں 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ڈینیل کرشچین نے تین اوورز میں 14 رنز دے کر دو ، یجویندر چہل نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر ایک اور جارج گارٹن نے دو اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: