ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021: چنئی سپرکنگس کی لگاتار پانچویں جیت ، حیدرآباد کی چھ میچوں میں پانچویں شکست

چنئی کے چھ میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ حیدر آباد چھ میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرکے فہرست میں آٹھویں اور آخری مقام پر ہے۔چنئی کی ٹیم اپنی پانچویں جیت کے ساتھ فہرست میں پھر سے بنگلورو کو پیچھے چھوڑکر سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہے۔

  • Share this:
IPL 2021: چنئی سپرکنگس کی لگاتار پانچویں جیت ، حیدرآباد کی چھ میچوں میں پانچویں شکست
IPL 2021: چنئی سپرکنگس کی لگاتار پانچویں جیت ، حیدرآباد کی چھ میچوں میں پانچویں شکست (PTI)

نئی دہلی : سلامی بلے بازوں رتوراج گائیکواڑ (75) اور فاف ڈو پلیسس (56) کی شاندار نصف سنچری اور ان کے درمیان 129 رن کی اوپننگ شراکت داری کی بدولت چنئی سپر کنگس نے سن رائزر حیدر آباد کو بدھ کے روز آئی پی ایل مقابلے میں یکطرفہ انداز میں سات وکٹ سے شکست دیدی ۔ حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر (57) کی 50 ویں نصف سنچری اور ان کی منیش پانڈے (61) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 102 رن کی زبردست شراکت داری کی بدولت سنرائزرز حیدر آباد نے چنئی سپر کنگس کے خلاف یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بدھ کو 20 اوور میں تین وکٹ پر 171 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا ، لیکن چنئی نے 18.3 اوور میں تین وکٹ پر 173 رن بناکر میچ نمٹا دیا۔ چنئی کے چھ میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ حیدر آباد چھ میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرکے فہرست میں آٹھویں اور آخری مقام پر ہے۔


ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گائیکواڑ اور ڈو پلیسس نے شاندار اوپننگ سنچری والی شراکت داری کی۔ گائیکواڑ نے اس شراکت داری میں 44 گیندوں پر 75 رن میں 12 چوکے لگائے۔ گائیکواڑ لیگ اسپنر راشد خاں کے اور تین چوکے لگانے کے بعد اس اوور کی آخری گیند پر چوک گئے اور بولڈ ہوگئے۔


راشد نے پھر اپنے اگلے اوور میں معین علی کو کیدار جادھو کے ہاتھوں کیچ کرایا اور اگلی گیند پر ڈو پلیسس کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ معین نے آٹھ گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے جبکہ ڈو پلیسس نے 38 گیندوں میں 56 رن میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔


رویندر جڈیجہ نے ناٹ آؤٹ سات سریش رینا نے 15 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 17 رن بناکر چنئی کو 9 گیندیں باقی رہتے آسان جیت دلادی۔ حیدر آباد کی طرف سے راشد خان نے چار اوور میں 36 رن دیکر تینوں وکٹ حاصل کئے۔

چنئی کی ٹیم اپنی پانچویں جیت کے ساتھ فہرست میں پھر سے بنگلورو کو پیچھے چھوڑکر سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 29, 2021 12:10 AM IST