IPL 2021 Schedule کا اعلان ہوتے ہی چنئی سپر کنگس کو لگا بڑا جھٹکا، دھونی کی پلاننگ پر پانی پھرا
اتوار کو آئی پی ایل 2021 کے شیڈول (IPL 2021 Full Schedule) کا اعلان ہوگیا، جس کے بعد چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی، جانئے کیا ہے پورا معاملہ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 07, 2021 10:07 PM IST

IPL 2021 Schedule کا اعلان ہوتے ہی چنئی سپر کنگس کو لگا بڑا جھٹکا
نئی دہلی: دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا۔ اتوار کو بی سی سی آئی نے اس کے شیڈول کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل کے شیڈول کی سب سے بڑی اور اہم بات یہ ہے کہ اس بار سبھی ٹیمیں غیر جانبدار مقامات پر اپنے میچ کھیلیں گی۔ مطلب کسی ٹیم کو گھریلو حالات کا فائدہ نہیں ملے گا۔ آئی پی ایل کے اس شیڈول سے چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ آئیے بتاتے ہیں کیسے۔
چنئی سپرکنگس اپنے مقابلے ممبئی، دہلی، بنگلورو اور کولکاتا میں کھیلیں گی۔ مطلب چنئی نے 14 میں سے 10 میچ ان مقامات پر کھیلنے ہیں، جہاں اسپن گیند بازوں کی ایک نہیں چلتی۔ چنئی سپرکنگس نے آئی پی ایل آکشن میں اپنی ٹیم کے اسپن اٹیک کو مزید مضبوط بنایا تھا، لیکن دہلی میں ہونے والے 4 میچوں کے علاوہ کسی اور مقام پر اسے اسپنروں کا کچھ خاص فائدہ نہیں ملنے والا۔
بڑی مصیبت میں چنئی سپرکنگس
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم، بنگلورو کے چنا سوامی اور کولکاتا کے ایڈن گارڈن کی پچیں اسپنروں کے لئے اتنی مددگار نہیں ہیں، ساتھ میں گراونڈ بھی چھوٹے ہیں، جس سے دھونی اینڈ کمپنی کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ چنئی نے اس بار ہوئی آکشن میں معین علی، کرشنپا گوتم کے طور پر دو اہم اسپنر خریدے ہیں، اب آئی پی ایل شیڈول کے اعلان کے بعد دھونی ان کا استعمال کیسے کریں گے یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔