IPL 2021: ٹی-20 میں شاہ رخ خان کی ایک بھی نصف سنچری نہیں، پھر بھی کنگس پنجاب نے دیا موقع
IPL 2021: ٹی-20 میں شاہ رخ خان کی ایک بھی نصف سنچری نہیں، پھر بھی کنگس پنجاب نے دیا موقع
شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) آئی پی ایل 2021 (IPL 2021) ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ پنجاب کنگس (Punjab Kings) کی طرف سے انہیں راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
نئی دہلی: پنجاب کنگس (Punjab Kings) کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنس انل کمبلے (Anil Kumble) نے شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کا موازنہ کیرون پولارڈ سے کیا تھا۔ ان کی اس بات کو ٹیم نے ثابت کیا اور انہیں راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) کے خلاف آئی پی ایل ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ 25 سال کے شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) آل راونڈر مانے جاتے ہیں۔ وہ ٹی-20 میں اب تک نصف سنچری بھی نہیں لگا سکے ہیں۔
شاہ رخ خان گھریلو کرکٹ میں تمل ناڈو سے کھیلتے ہیں۔ پنجاب ٹیم نے انہیں 20 لاکھ کی بیس پرائز سے 20 گنا زیادہ قیمت دے کر 5.25 کروڑ روپئے میں خریدا تھا۔ انہیں خریدنے کے لئے پنجاب، دہلی کیپٹلس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان لڑائی دیکھنے کو ملی تھی۔ پنجاب ٹیم کے لئے منتخب کئے جانے پر شاہ رخ خان بھی کافی خوش تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ آکشن تقریباً تین بجے دوپہر میں شروع ہوا تھا اور ہم اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے تھے۔ میں نے فیزیو کو کہا تھا کہ جب نیلامی میں میرا نام آئے تو مجھے اس کی اطلاع ضرور دینا۔ نیلامی میں جب میرا نام آیا، میری دھڑکنیں بڑھ گئیں اور مجھے اتنی بڑی قیمت میں خریدا گیا۔ 31 ٹی-20 میں کھیل چکے ہیں، 40 رن ان کا سب سے بڑا اسکور
تمل ناڈو پریمیئر لیگ میں اچھی کارکردگی کے بعد سے ہی شاہ رخ خان پر فرنچائزیوں کی نظر تھی۔ وہ اب تک 31 ٹی -20 میں 131 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 293 رن بناچکے ہیں۔ وہ بلے بازی کے ساتھ آف اسپن گیند بازی بھی کرتے ہیں۔ وہ ایک بھی نصف سنچری نہیں لگا سکے ہیں۔ ناٹ آوٹ 40 رن ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ وہ دو وکٹ بھی لے چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے وجے ہزارے ٹرافی اور مشتاق علی ٹرافی میں اچھی کارکردگی کی پیش کی تھی۔ وجے ہزارے لسٹ اے ٹورنامنٹ میں انہوں نے تین نصف سنچری بھی لگائی تھی۔ لسٹ اے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی شاہ رخ خان سنچری نہیں لگا سکے ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔