ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021 Suspended: کورونا سے ہارا آئی پی ایل 2021 ، جانئے کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی متاثر

IPL 2021 Suspended: آئی پی ایل میں ایک ایک کر کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بی سی سی آئی نے لیگ کو ملتوی کردیا ہے ۔ دو دن کے اندر ہی تین ٹیموں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس ، سن رائیزرس حیدرآباد اور چنئی سپرکنگس کے چار کھلاڑی ، ایک کوچ اور دو دیگر اسٹاف کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی

  • Share this:
IPL 2021 Suspended: کورونا سے ہارا آئی پی ایل 2021 ، جانئے کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی متاثر
IPL 2021 Suspended: کورونا سے ہارا آئی پی ایل 2021 ، جانئے کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی متاثر (PIC:PTI)

نئی دہلی : آئی پی ایل میں ایک ایک کر کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بی سی سی آئی نے لیگ کو ملتوی کردیا ہے ۔ دو دن کے اندر ہی تین ٹیموں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس ، سن رائیزرس حیدرآباد اور چنئی سپرکنگس کے چار کھلاڑی ، ایک کوچ اور دو دیگر اسٹاف کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ۔ ایسے میں لیگ کو رد کرنے یا ملتوی کرنے کا پورا امکان تھا اور بی سی سی آئی نے منگل کی دوپہر اس فیصلہ پر مہر بھی لگادی ۔


آئی پی ایل ملتوی ہونے سے پہلے پانچ الگ الگ ٹیموں کے کھلاڑی کورونا پازیٹیو ہوچکے تھے ۔ اس میں سے کچھ کھلاڑی لیگ سے پہلے متاثر ہوئے تھے ، تو کچھ لیگ کے دوران ۔ جو کھلاڑی لیگ شروع ہونے سے پہلے متاثر ہوئے تھے ، ان میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے نتیش رانا ، رائل چیلنجرس بنگلورو کے دیودت پڈیکل ، دہلی کیپٹل کے اکشر پٹیل ، اینرچ نورکھیا اور اور آر سی بی کے ڈینیل سیمس شامل ہیں ۔


اس کے علاوہ لیگ کے دوران چار کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ اس میں کے کے آر کے ورون چکرورتی اور سندیپ واریئر شامل ہیں ۔ ان دونوں کی کورونا رپورٹ پیر کو پازیٹیو آئی تھی ۔ اسی وجہ سے ایک دن پہلے کولکاتہ اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان احمد آباد میں ہونے والا مقابلہ بھی ملتوی کرنا پڑا تھا ۔


اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے کھلاڑی

ورون چکرورتی ۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس

سندیپ واریئر ۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس

نتیش رانا ۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس

دیودت پڈیکل ۔ رائل چیلنجرس بنگلورو

اکشر پٹیل ۔ دہلی کیپٹلس

ایرن نورکھیا ۔ دہلی کیپٹلس

ڈینیل سیمس ۔ رائل چیلنجرس بنگلورو

امت مشرا ۔ دہلی کیپٹلس

ردھمان ساہا ۔ سن رائزرس حیدرآباد

اشون سمیت چار کھلاڑی لیگ سے ہٹے

اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے دہلی کیپٹلس کے آف اسپنر اشون سمیت چار کھلاڑی آئی پی ایل سے ہٹ چکے تھے ۔ اشون نے کنبہ کے اراکین کے کورونا متاثر ہونے کے بعد لیگ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ان کے علاوہ تین آسٹریلیائی کھلاڑی بھی لیگ ملتوی ہونے سے دو دن پہلے ہی اپنے ملک لوٹ گئے تھے ۔ ان میں راجستھان رائلس کے اینڈریو ٹائی اور آر سی بی کے کین ریچرڈسن اور ایڈم زمپا شامل ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 04, 2021 06:21 PM IST